مصری خاتون سمیرا ابراہیم امریکہ کے باوقار بہادری ایوارڈ سے محروم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-10

مصری خاتون سمیرا ابراہیم امریکہ کے باوقار بہادری ایوارڈ سے محروم

امریکہ سے ایک مصری خاتون جسے انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈ دیا جانے والا تھا لیکن لمحہ آخر میں ایوارِڈ سے محروم کر دئیے جانے کا اعلان کیا گیا۔ سمیرا ابراہیم کے بارے میں جب امریکہ کو یہ معلوم ہوا کہ اس نے 9/11 حملوں کی ستائش کی تھی تو اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سب سے پہلا ردعمل جو ظاہر ہوا وہ مذکورہ ایوارڈ کے کی منسوخی کے اعلان کی شکل میں سامنے آیا۔ یاد رہے کہ دیگر نو ارکان کو مذکورہ ایوارڈ دیا جانے والا ہے جن میں سمیرا ابراہیم بھی شامل تھیں ۔ ایوارڈ خاتون اول مشیل اوباما اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ہاتھوں دیا جانے والا تھا۔ دریں اثناء اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان وکٹریہ نولینڈ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سمیرا ابراہیم کو ایوارڈ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایوارڈ نہ دینے کی کوئی خاص وجہہ نہ بتاتے ہوئے انہوں نے صرف اتنا کہاکہ امریکہ کے بارے میں سمیرا ابراہیم کے بعض عوامی بیانات انتہائی غیر مناسب تھے جو امریکی اقدار کے مغائر تھے ۔ بہرحال اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سمیرا ابراہیم کو ایوارڈ نہ دئیے جانے کا فیصلہ کیا ہے حالانکہ سمیرا ابراہیم کے بیانات کا ایک جائزہ کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے ۔

US postpones award to honor Egyptian woman activist in light of anti-US, anti-Semitic tweets

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں