جے۔کے۔ایل۔ایف لیڈر یسین ملک پاکستان دورہ سے ہندوستان واپس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-10

جے۔کے۔ایل۔ایف لیڈر یسین ملک پاکستان دورہ سے ہندوستان واپس

جے کے ایل ایف لیڈر یسین ملک جو پاکستان میں لشکر طیبہ کے سر راہ حافظ سعید سے ملاقات کرنے پر تنقیدوں کا شکار ہیں آ ج بے خوف ہو کر وطن ہندوستان واپس ہوئے اور حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ انہیں گرفتار کر کے دکھائے ۔ شیوسینا کارکنوں نے نئی دہلی ایرپورٹ پر ان کی آمد کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ یسین ملک آج پاکستان انٹرنیشنل ایرلائنس کی پرواز کے ذریعہ اسلام آباد سے نئی دہلی پہنچے ۔ ان کی آمد پر اخباری نمائندوں نے پاکستان میں حافظ سعید کے ساتھ ایک ہی نشست پر موجود ہونے سے متعلق متعدد سوالات کئے ۔ حافظ سعید 2008 ممبئی حملوں کے سلسلہ میں ہندوستان کو مطلوب ہیں ۔ علیحدگی پسند لیڈر نے کہاکہ انہوں نے حافظ سعید کو مدعو نہیں کیا۔ اسلام آباد میں یہ ریالی گذشتہ ماہ افضل گرو کو پھانسی دینے کے خلاف بطور احتجاج منعقد ہوئی تھی۔ یسین ملک نے جن کے ساتھ ایس اے آر گیلانی بھی تھے کہاکہ میں نے کیا جرم کیا ہے نہ تو میں نے انہیں مدعو کیا اور نہ ہی یہ ریالی میں نے منعقد کی تھی مجھے بھی اس ریالی میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ جے کے ایل ایف لے ڈر نے کہاکہ حکومت میرے خلاف کار روائی کرنے اور میرا پاسپورٹ واپس لینے کیلئے آزاد ہے ۔ پاسپورٹ کی مدت 19مارچ کو ختم ہورہی ہے ۔ جس وقت اخباری نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے شیوسینا کے کارکن انہیں مارنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن پولیس نے ان کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

Yasin Malik returns to India, protests by Shiv Sena activists

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں