بی۔جے۔پی پر عوام کے اعتماد میں کمی پر اڈوانی دلگرفتہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-10

بی۔جے۔پی پر عوام کے اعتماد میں کمی پر اڈوانی دلگرفتہ

سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈ دوانی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے تعلق سے عوام کا اعتماد ختم ہو گیا ہے اور وہ بے حد مایوس ہوئے ہیں ، جس پر انہیں " بہت دکھ" ہوتا ہے ۔ 2010میں اُس وقت کے چیف منسٹر کرناٹک یدیورپا کے خلاف رشوت ستانی کے الزامات کے بعد کرناٹک کے امکور سے نمٹنے کے ناقص طریقہ پر انہوں نے پارٹی کو ہدف تنقید بنایا۔ یہ دراصل نتن گڈکری پر، درپردہ تنقید تھی جو اُس وقت پارٹی کے صدر تھے ۔ اڈوانی نے میگزین "دی ویک" کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ " گذشتہ چندبرس میں مجھے یہ جان کر بڑا دکھ محسوس ہوا ہے کہ ایسے میں جبکہ عوام کا موجودہ موڈ، موجودہ حکمراں پارٹی کے خلاف ہے ، بی جے پی کے تعلق سے بھی ان کا اعتقاد دور ہو گیا"۔ سابق نائب وزیر اعظم (اڈوانی) نے کہاکہ " توقع ہے کہ بی جے پی، رشوت ستانی کو برداشت نہیں کرے گی۔ کرناٹک میں ہم نے جس انداز سے صورتحال سے نمٹا ہے اس سے مجھے بڑی مایوسی ہوئی ہے "۔ اڈوانی نے اپنے ریمارکس کی، اگرچہ وضاحت نہیں کی لیکن صاف معلوم ہوتا ہے کہ ان کا اشارہ یورپا کو ہٹانے میں پارٹی ہائی کمان کی ٹال مٹول کی طرف تھا۔ یدیورپا کے خلاف رشوت ستانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد ان کے ہٹانے کی کار روائی کی گئی۔ یدی یورپا کی حکومت، کسی جنوبی ریاست میں بی جے پی کی پہلی حکومت تھی۔ یدیورپا کے خلاف الزامات سامنے آنے کے چند ہی ماہ بعد انہیں بالاخر چیف منسٹر کا عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہو گا کہ نئی دہہلی کے قومی کونسل کے اجلاس میں دیگر بی جے پی قائدین کے بیانات سے ہٹ کر اڈوانی نے بالکل مختلف خیالات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر پارٹی کو اقتدار حاصل کرنا ہے اور این ڈی اے کا دائرہ وسیع کرنا ہوتو اپنے نقطہ نظر کو بھی وسیع کرنا ہو گا، مسلمانوں کو اپنے اعتماد میں لینا ہو گا اور دیگر زیادہ سے زیادہ جماعتوں کو این ڈی اے میں شامل کرنا ہو گا۔ ایل کے اڈوانی بی جے پی کے وہ سینئر لے ڈر جو اپنی تمام عمر آر ایس ایس کای علانیہ نمائندگی کرتے رہے ہیں ۔ 14سال کی عمر میں انہوں نے آر ایس ایس میں شمولیت اختیارکر لی تھی۔

'Sad' at disillusionment with BJP, says 'optimistic' Advani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں