ژی جن پنگ - چین کے نئے صدر - تین بااثر عہدوں پر فائز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-15

ژی جن پنگ - چین کے نئے صدر - تین بااثر عہدوں پر فائز

ژی جن پنگ آج گذشتہ کئی برسوں میں طاقتور ترین قائد کی حیثیت سے ابھر آئے جبکہ انہیں ملک اور صدر اور طاقتور فوج کا سربراہ نامزد کیا گیا۔ علاوہ ازیں وہ برسر اقتدار کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ بھی برقرار رہیں گے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں اپنی 10سالہ معیاد کی بہ آسانی تکمیل کر لیں گے ۔ 3,000 رکنی چین کی پارلیمنٹ قومی پیپلز کانگریس نے 59سالہ ژی کو صدر چین، صدرنشین فوجی کمیشن اور جنرل سکریٹری کیمونسٹ پارٹی منتخب کیا ہے ۔ وہ پارٹی کے جنرل سکریٹری 4ماہ قبل منتخب کئے گئے تھے اور آج انہیں صدراور سربراہ فوج کے عہدوں پر مامور کیا گیا۔ ژی70 سالہ ہو جنتاؤ کے جانشین ہوں گے جنہوں نے 2003ء میں بحیثیت صدر پارٹی اور صدر مملکت اپنی معیاد کا آغاز کیا تھا۔ امکان ہے کہ آئندہ سال تک ژی جن پنگ ملک کی سب سے با اختیار شخصیت رہیں گے ۔ آج کے انتخابات میں صدر کے عہدہ کیلئے وہ واحد امیدوار تھے ۔ ان کے انتخاب کی پارلیمنٹ نے توثیق کر دی۔ ژی جن پنگ اپنے نام کے اعلان کے بعد جس میں انہیں تائید میں 2,952 اور مخالفت میں صرف ایک و وٹ حاصل ہوا تھا جبکہ 3غیر حاضر تھے ۔ صدرنشین فوجی کمیشن کے ساتھ ساتھ صدر مملکت کا عہدہ انہیں ملک کی طاقتور ترین شخصیت بنا رہا ہے ۔ وہ پیپلز لبریشن آرمی کے سربراہ بھی ہیں جس میں 24لاکھ فوجی ہیں اور دنیا کی سب سے بڑی فوج سمجھی جاتی ہے ۔

Xi Jinping Is Officially China's New President

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں