نئے پوپ - فرانسس اول - بان کیمون کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-15

نئے پوپ - فرانسس اول - بان کیمون کی مبارکباد

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کیمون اور صدر امریکہ نے دیگر عالمی قائدین کے ہمراہ ارجنٹینا کے پادری جارج میریوبر گو گلیو کو مبارکباد پیش کی جنہیں کیتھولک چرچ کی قیادت کیلئے نئے پوپ کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ برگو گلیو پوپ فرانسس کہلائیں گے ۔ کل انہیں لاطینی امریکہ اور یوروپ کے کسی باہری علاقہ سے پہلے فرد کی حیثیت سے ہزارسالوں کے دوران بحیثیت پوپ منتخب کیا گیا۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے پوپ فرانسس اول جنہیں لاطینی امریکہ سے بحیثیت پوپ پہلی مرتبہ منتخب کیا گیا ان کے انتخاب کو ایک تاریخی دن قراردیا جس سے لاطینی امریکی علاقہ کی بڑھتی ہوئی طاقت و قوت کی اہمیت کا اظہار ہوتا ہے ۔ اوباما نے اپنے تہنیتی پیام میں بتایاکہ غریبوں اور ہم میں انتہائی کمزور افراد کی حمایت کار کی حیثیت سے پوپ پیارو محبت اور ہمدردی کے اس پیام کو آگے بڑھا رہے ہیں جس نے 2000 سے زائد سالوں تک دنیا کو تحریک پہنچائی ہے ۔ یعنی ہم ایک دوسرے میں خدا کا چہرہ دیکھتے ہیں ۔ بان کیمون نے بتایاکہ وہ اقوم متحدہ اور ہولیسی کے درمیان پوپ فرانسس کی دانشمندانہ قیادت کے تحت تعاون کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ اقوام متحدہ اور کیتھولک چرچ دونوں باتسلسل ترقی کی مشترکہ نصب العین رکھتے ہیں ۔ بان کیمون نے اپنے بیان میں بتایاکہ ہمارے مشترکہ مقاصد متعدد ہیں جن میں امن و امان کا فروغ، سماجی انصاف اور حقوق انسانی سے لے کر غربت و بھوک کے خاتمہ اور باتسلسل ترقی کے تمام اہم عناصر شامل ہیں ۔ اقوام متحدہ میں ایلائنس آف سیویلائزیشنس کے نمائندہ اعلیٰ ناصر عبدالعزیز الناصر نے بھی رومن کیتھولک چرچ کے 226 ویں پوپ کی حیثیت سے پوپ فرانسس کو مبارکباد دی۔

UN officials congratulate Pope Francis on assuming leadership of Catholic Church

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں