شام کے باغیوں کو ہتھیار مہیا کرنے کی ضرورت - فرانس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-15

شام کے باغیوں کو ہتھیار مہیا کرنے کی ضرورت - فرانس

فرانس نے ملک شام میں گذشتہ 2برس سے بشارالاسد کی حکومت اور باغیوں کے مابین جاری تشدد سے پیدا ہوئی صورتحال کو سنگین بتاتے ہوئے مغربی ملکوں سے باغیوں کو ہتھیار فراہم کرنے پر عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ فرانس کے وزیر خارجہ لارینٹ فابیس نے کہاکہ ہم اس پرتشددخانہ جنگی کی آگ میں جھلس رہے شام کے عوام کو اپنے دفاع کے لئے ہتھیار دئیے جانے کی حمایت کرتے ہیں ۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے اتحاد، ان کے لیڈر اور فری سیرین آرمی کو ہر ممکن مدد فراہم کریں ۔ فرانس اور برطانیہ شام کو بھیجے جانے والے ہتھیاروں پر یوروپی یونین کے ذریعہ لگائی گئی پابندی ختم کرنے کیلئے ضابطوں میں ترمیم کا مطالبہ کر رہے ہیں حالانکہ جرمنی نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر شام کے لوگوں کو ہتھیار فراہم کئے گئے تو الگ الگ علاقوں میں ہتھیاروں کی توسیع سے جنگ کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔ فرانس کے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ باغی فوجیوں کو دیگر ہتھیاروں کے علاوہ طیارہ شکن میزائل بھی فراہم کرائے جانے پر فرانس غور وخوص کر رہا ہے ۔

France May Supply Arms to Syrian Rebels Without EU Accord

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں