World Muslim Leader Congratulates Pope Francis and the Catholic Church
تنظیم اسلامی تعاون نے نئے پوپ کے انتخاب پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عالم اسلام اور عیسائیوں کے درمیان نومنتخب پوپ فرانسس کی قیادت میں تعلقات میں بہتری پیدا ہو گی۔ 57 ممالک پر مشتمل تنظیم او آئی سی سی کے سکریٹری جنرل احسان اوگلو نے نئے پوپ کو مبارکباد پیش کی اور اس سلسلہ میں ایک مکتوب روانہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عالم اسلام اور عیسائیوں کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات قائم ہوں گے ۔ امام احمد الطیب کے مشیر برائے بین العقائد مذا کرات محمود عضاب نے کہاکہ نئے پوپ کی جانب سے پالیسیوں کے اعلان کے فوری بعد ویٹیکن سے مذا کرات کا احیاء ہو گا۔ 2011ء میں مذا کرات کا سلسلہ منقطع ہو گیا تھا۔ نئے پوپ فرانسیس کے پیشرو بینڈکٹ کے دور میں اسلام بہ نام عیسائیت کے درمیان قدرے کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ 2006ء میں پاپائے روم کے عہدہ پر فائز ہوتے ہوئے انہوں نے اشتعال انگیز بیان دیا تھا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں