Egyptian president Morsi visiting India from March 18
مصر کے صدر محمد مرسی آئندہ ہفتہ سرکاری دورہ پر ہندوستان پہنچیں گے ۔ ہندوستان کے ساتھ مصر کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اپنے ملک کی ترقی میں ہندوستان کی پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے ۔ محمد مرسی جو گذشتہ سال مصر کے پہلی مرتبہ منعقد ہوئے جمہوری انتخابات کے بعد اقتدار پر فائز ہیں 18/مارچ کو دہلی پہنچیں گے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے علاوہ محمد مرسی ہندوستان کی مثالی کثیر الوجود تہذیب سے بھی بہت کچھ سیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 2012ء کے ابتدائی 9مہینوں میں تجارتی تبادلے کے دوران 3.2 بلین امریکی ڈالر کی تجارت ہوئی ہے ۔ مصر میں 320 ہندوستانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جہاں پر 500ملین امریکی جائیداد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ اس ماہ کے اوائل میں مصر کے وزیر صنعت و خارجی تجارت حاتم صالح نے مصر میں ہندوستانی سفیر نودیپ سوری سے ملاقات کی تھی اور صدر مصر کے مجوزہ دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں