فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف موثر لڑائی کی ضرورت - سونیا گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-17

فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف موثر لڑائی کی ضرورت - سونیا گاندھی

صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج کہا کہ ہندوستان کو اپنی معاشی و سماجی ترقی کیلئے فرقہ پرست طاقتوں سے موثر طورپر لڑنے کی ضرورت ہے ۔ سونیا گاندھی نے ضلع مالدہ میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی سماجی و معاشی ترقی ہم آہنگ ہونی چاہئے جس کیلئے ہمیں فرقہ پرست طاقتوں سے موثر طورپر لڑنے کی ضرورت ہے ۔ ہم ایک سیکولر ملک میں ہیں اور یہی ہماری اصل طاقت اور سرمایہ ہے ۔ کانگریس پارٹی ملک کے سیکولر تانے بانے کی مکمل حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ اس تقریب میں وزیراعظم منموہن سنگھ بھی شریک تھے ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ یوپی اے حکومت نے خواتین کے وقار کے تحفظ، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہاکہ منریگا، جے این این یو آر ایم اور بھارت نرمان پروگرام جیسے پروگراموں کے علاوہ غیر منظم شعبہ کو سوشیل سکیورٹی فراہم کرنے بھی کئی پروگرامس شروع کئے گئے ہیں ۔ حکومت خواتین کے خلاف جرائم کے انسداد کیلئے بہت جلد ایک قانون منظور کرے گی۔ حکومت نے بجٹ میں خواتین کیلئے ایک قومیائے گئے بینک کے قیام کا اعلان کیا ہے جو انہیں قرض فراہم کرے گا۔ اس بینک کو 1000کروڑروپئے کے سرمایہ سے قائم کیا جائے گا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین کے وقار کی برقراری کے کاز کیلئے کتنی سنجیدہ ہے ۔ اس بجٹ میں خواتین کے لئے ایک ہزار کروڑروپئے کا نربھیا فنڈ قائم کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ یوپی اے حکومت پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے بارے میں بھی غور کرہی ہے اور انہیں خود مکتفی بنانے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ سچر کمیٹی کی سفارشات نافذ کی جائیں گی اور مدرسوں کے ذریعہ خواتین کیلئے خصوصی اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کیلئے وزیراعظم کے 15نکاتی پروگرام کو ترقی دی جائے گی اور وزیراعظم خود اس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ جلد ہی غذائی سکیورٹی بل بھی کو بھی منظوری دی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ حکومت فنی تعلیم پر زیادہ توجہ مرکوز کرہری ہے اور ملک بھر میں کئی تکنیکی ادارے قائم کئے جا رہے ہیں ۔ سونیا گاندھی یہاں مرحوم اے بی اے غنی چودھری کی یاد میں قائم کئے جا رہے غنی خاں چودھری انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کر رہی تھیں ۔ انہوں نے اس انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں کہاکہ اس کے مکمل کارکر د ہو جانے کے بعد صلاحیتوں کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مالدہ اور پڑوسی علاقوں کے نوجوانوں کو بے حد مدد ملے گی۔

We need to fight communal forces: Sonia Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں