نگہداشت صحت شعبہ میں بہت کام باقی - مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-17

نگہداشت صحت شعبہ میں بہت کام باقی - مکرجی

ہندوستان کو اپنی بہتات والی آبادی کیلئے مناسب نگہداشت صحت نظاموں کو یقینی بنانے کیلئے ہنوز" بہت کچھ کرنا " باقی ہے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے یہاں یہ بات کہی۔ میڈیکل پروفیشنلس اور اسٹوڈنٹس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کا سرکاری شعبہ نگہداشت صحت نظام "محدود" ہے اور اسے مزید پھیلانے کی ضرورت ہے ۔ "ہمارے ہیلت کئیر سسٹم میں کی گئی پیشرفت کے باوجود ہمیں بہت فاصطہ طئے کرنا ہے ۔ ہمارے ملک میں پبلک سیکٹر ہیلت سرویس اپنی رسائی کے اعتبار سے محدود ہے ۔ ہماری آبادی میں بہت سارے لوگ صحت کی خدمات سے استفادہ کیلئے خانگی شعبے پر منحصر ہیں "۔ صدر جمہوریہ نے یہاں گورنمنٹ ٹی ڈی میڈیکل کالج کی گولڈن جوبلی تقاریب کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس میڈیکل کالج نے جو 1963ء میں قائم کیا گیا اپنے وجود کے پانچ دہوں کے دوران زائد از4,200 ڈاکٹر پیش کر چکا ہے ۔ ملک کے میڈیکل کئیر سٹم کا جائزہ لیتے ہوئے پرنب مکرجی نے جو اس ریاست کے دن بھر طویل دورہ پر ہیں کہاکہ یہ سسٹم ایسا ہونا چاہئے کہ کوئی بھی "اونچے مصارف کے سبب ماہرانہ طبی علاج سے محروم نہ ہو"۔ انہوں نے کہاکہ مہنگا طبی علاج غریب لوگوں کیلئے مشکل کام ہے اور کئی لوگ اسی وجہہ سے غربت کے جال میں پھنس جاتے ہیں ۔

Healthcare system must reach the poor - Pranab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں