افضل گرو پھانسی - جموں و کشمیر اسمبلی میں شور و غل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-02

افضل گرو پھانسی - جموں و کشمیر اسمبلی میں شور و غل

جموں و کشمیر اسمبلی کو آج زبردست شور و غل کے سبب ملتوی کرنا کر دینا پڑا۔ جبکہ اپوزیشن پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی) نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں افضل گرو کو پھانسی دئیے جانے پر مباحث کا مطالبہ کیا۔ حکمران نیشنل کانفرنس( این سی) کے ارکان بشمول کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا۔ مارکسسٹ (سی پی آئی ایم) بھی اس مطالبہ میں شامل ہو گئے ۔ پی ڈی پی نے تحریک التواء کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ بازی شروع کی۔ پی ڈی پی ارکان مقننہ پارٹی صدر محموبہ مفتی کی قیادت میں " اس اہم ترین مسئلہ پر ہم تحریک التواء چاہتے ہیں "۔ کے نعرے لگانے لگے ۔ این سی لیڈر اسلم وانی اور سی پی آئی۔ ایم لیڈر محمد یوسف تریگامی نے بھی مطالبہ کی تائید کی۔ اسپیکر مبارک گل نے ایوان کی کار روائی کو بحال کرنے کی کافی کوشش کی لیکن کاروائی کو آگے بڑھانے میں ناکام رہے ۔ پی ڈی پی ارکان کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جنہیں لہراتے ہوئے وہ افضل گرو کی میت واپس کرو کے نعرہ لگا رہے تھے ۔ پی ڈی پی نے بجٹ سیشن کے پہلے دن جمعرات کو یہ مطالبہ رکھا تھا۔ پارٹی نے کہاکہ جموں و کشمیر کے شہری محمد افضل گرو کے حقوق کے تحفظ میں ریاستی حکومت ناکام ہو گئی ہے ۔ گرو کو مناسب قانونی حقوق فراہم کئے بغیر ہی پھانسی دے دی گئی۔ پارٹی نے سوال کیا کہ اس مقدمہ کے ملزمین کی فہرست میں افضل گرو کا نمبر 28تھا، اسے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا موقع دئیے بغیر آخر کیوں اٹھا کر تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ پی ڈی پی نے کہاکہ درخواست رحم کے استرداد کے بعد افضل گرو کو سپریم کورٹ سے قطعی اپیل کیلئے رجوع ہونے کا قانون حق دیا جانا چاہئے تھا۔ لیکن انہیں یہ موقع نہیں دیا گیا۔ انہیں قانونی حق سے محروم رکھا گیا اور ناپاک طریقہ سے خفیہ اندازمیں پھانسی دے دی گئی۔ پارٹی ارکان نے افضل گرو کی میت ان کے افراد خاندان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔


Uproar in Jammu and Kashmir assembly over Afzal Guru's hanging

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں