افغان افواج کو ڈرون تکنالوجی سے لیس کیا جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-08

افغان افواج کو ڈرون تکنالوجی سے لیس کیا جائے گا

افغان فوج کو ڈرون صلاحیتوں سے مسلح کیا جائے گا تاکہ وہ پاکستان سے متصل اپنی مشرقی سرحد کے دشوار گذار علاقہ کی نگرانی کر سکے ۔ امریکہ کے ایک سرکردہ جنرل نے قانون سازوں کو یہ بات بتائی۔ امریکی سنٹرل کمانڈر کے کمانڈر جنرل جیمس میٹیز نے طاقتور ہاوز آرمڈ سرویس کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ افغانیوں میں اس وقت تک یہ صلاحیت موجود نہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہاں سے روانگی سے قبل ہم ان میں یہ صلاحیت پیدا کر دے ۔ انہوں نے بتایاکہ طویل مدتی تاثر یہ ہے کہ ہم اس وقت تک یہ کار روائی جاری رکھیں گے جب تک ہماری وہاں موجودگی ہے ۔ ہم اس صلاحیت کو منتقل کریں گے اور افغان افواج میں اسے پیدا کریں گے تاکہ جب ہم وہاں سے رخصت ہو جائیں تو ان میں سرحدی علاقہ پر نظر رکھنے کی اہلیت پیدا ہو جائے ۔ پاک افغان سرحد پر دشوار گذار علاقہ کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل نے بتایاکہ دنیا کے کئی علاقوں میں انہوں نے کام کیا ہے تاہم اس سرحد سے زیادہ دشوار علاقہ میں انہوں نے کبھی بھی کام نہیں کیا ہے ۔ میڈیکل کانگریس کے رکن ران باربر کے سوالات کا جواب دے رہے تھے جنہوں نے دہشت گردوں بشمول حقانی نیٹ ورک کو افغان۔ پاک سرحد پر نشانہ بنانے امریکہ اور اس کی اہلیت پر فکر مندی کا اظہار کیا تھا۔ بار بار ان سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ آیا امریکی فوجیوں کی منصوبہ بند تخفیف کے بعد غیر انسان بردار جاسوسی کیلئے کوئی طویل مدتی منصوبہ موجود ہے یا نہیں اور دہشت گرد نیٹ ورکرس کو نشانہ بنانے غیر انسانی بردار فضائی پلیٹ فارم کیلئے افغان قومی سکیورٹی فورس کی کتنی صلاحیت ہے ۔ جنرل نے بتایاکہ طویل مدتی تاثر یہ ہے کہ ہم اس وقت تک یہ کار روائی جاری رکھیں گے جب تک ہماری وہاں موجودگی ہے ۔

US to equip Afghan army with drone capabilies: Gen. Mattis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں