مشہور بنیاد پرست مبلغ ابوقتادہ کی لندن میں گرفتاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-10

مشہور بنیاد پرست مبلغ ابوقتادہ کی لندن میں گرفتاری

یورپ میں اسامہ بن لادن کے نشانہ باز کی حیثیت سے مشہور بنیاد پرست مبلغ ابوقتادہ کو ضمانت شرائط کی مبینہ خلاف ورزی پر برطانیہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ سرکاری عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ اس سے چند دن قبل حکومت نے 52سالہ قتادہ کو اردن کے حوالہ کرنے کی کوشش کی تھی جہاں انہیں 1999و 2000 میں دہشت گردانہ منصوبوں کی پاداش میں ان کے غیا میں سزا سنائی گئی تھی۔ عالم دین کو ملک بدر کرنے برطانوی حکومت عدالتی کشاکش میں مبتلا رہی ہے ۔ وہ معتمد داخلہ ٹیریسا کی جانب سے قتادہ کو برطانیہ میں قیام کی اجازت دینے جج کے فیصلہ کی منسوخی کی کوششوں کے ایک حصہ کے طورپر مرافعہ عدالت میں پیر کو حاضر ہونے والے تھے ۔ برطانوی سرحدی ایجنسی یوکے ی نے کل میٹرو پولٹین پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے دھاو وں کے بعد قتادہ کو گرفتار کر لیا۔

Abu Qatada arrested for 'breaching bail conditions'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں