دہلی عصمت ریزی شکار لڑکی کو امریکہ کا باوقار بہادری ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-10

دہلی عصمت ریزی شکار لڑکی کو امریکہ کا باوقار بہادری ایوارڈ

فزیوتھراپی انٹرن کو جو گذشتہ دسمبر میں دہلی میں ایک چلتی بس میں بہیمانہ اجتماعی عصمت ریزی کا شکار ہوئی تھی ، بعد از مرگ بین الاقوامی جراءتمند خاتون کا ایوارڈ دیا گیا۔
23 سالہ فزیوتھراپی انٹرن ، ہندوستان اور ساری دنیا میں "نربھیا (بےخوف)" کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔ اس خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوئے تھے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام کل ایک تقریب منعقد ہوئی جس کا مقصد دنیا کے مختلف گوشوں سے تعلق رکھنے والی خواتین باوقار بین الاقوامی جراءت مند خواتین ایوارڈ دینا تھا۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ اس کی بہادری نے لاکھوں مردوں اور خواتین کو ایک سادہ پیام کے ساتھ مل جل کر جدوجہد کرنے کی تحریک دی ہے کہ اب مزید ظلم نہیں۔

US honours Delhi rape victim with International Women of Courage Award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں