بین الاقوامی امور میں سرگرم رول - چین کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-10

بین الاقوامی امور میں سرگرم رول - چین کا اعلان

چین کے وزیر خارجہ یانگ جی جی نے آج بتایا کہ بین الاقوامی نظام کو زیادہ منصفانہ و مساویانہ بنانے چین،بین الاقوامی امور میں زیادہ سرگرم حصہ لیتے ہوئے اپنے مناسب رول کی تکمیل کرے گا۔ انہوں نے بیجنگ میں بتایا کہ چین نے بین الاقوامی نظام کی تعمیر میں حصہ لیتے ہوئے اس میں شرکت کی تھی۔ لہذا ہم بین الاقوامی امور میں مزید سرگرم ہو جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر کثیر تقطیب، معاشی عالم گیریت اور سائنس و ٹکنالوجی کے فروغ کے درمیان دنیا کے ممالک مزید آزاد موقف اختیار کرگئے ہیں اور ان کے مفادات ایک دوسرے سے گہرائی سے جڑے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے ملک کے قومی لیجسلیچر کے سالانہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ہم ایک عالمی موضوع میں زندگی گذار رہے ہیں ، جیسے جیسے ہم سفر میں منازل طئے کرتے ہیں ، ایسے میں ہم ایک ہی کشی میں مسافرین کی حیثیت سے مل جل کر بیٹھ سکتے ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کو نکال باہر کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے ۔ انہوں نے بتایاکہ گذشتہ صدی میں ہمارے ساتھ جو کچھ حالات پیش آئے ہیں ان کا تقابل کرتے ہوئے ہم باور کرتے ہیں کہ 21 ویں صدی کا کثیر جہتی بین الاقوامی نظام وسیع تر نمائندہ منصفانہ اور نتیجہ خیز ہونا چاہئے ۔ انہوں نے بتایاکہ چین، ایشیا۔ بحرالکاہل معاشی تعاون (اے پی ای سی) معاشی قائدین کی آئندہ سال میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے تایاکہ تیاریاں جاری ہیں ۔

China will be more actively involved in international affairs and play its due role

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں