UK sets up task force set up to attract more Islamic finance
حکومت برطانیہ نے اولین اسلامک فینانس ٹاسک فورس قائم کی ہے جس سے اسلامی سرمایہ کاری کے مغربی ٹھکانہ کی حیثیت سے لندن کی حیثیت کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ اس طرح عالم اسلام میں تجارت کے لئے برطانیہ سے دلچسپی بڑھے گی، یہ سلسلہ یہاں کل شروع کیا گیا ہے ۔ برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اسلامک فینانس ٹاسک فورس نے روزاول سے ہی برطانوی اسلامک مالیاتی سیکٹر کے فروغ کی معاونت شروع کر دی ہے ۔ وزیر خزانہ کریگ کلارک اور مملکتی وزیر خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی مشترکہ طورپر اس فورس کے سربراہ ہوں گے ۔ تجارت و سرمایہ کاری کے وزیر لاڈ گرین اور مملکتی وزیر برائے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایلن ڈنکن کی طرف سے اس فورس کو اضافی تعاون حاصل رہے گا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں