بارک اوباما سے بہتر بابی جندال کی تقریر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-13

بارک اوباما سے بہتر بابی جندال کی تقریر

ہندوستانی نژاد نوجوان امریکی ریاست لوسیانہ کے گورنر بابی جندال نے 2009ء میں ایک تقریر کی تھی جس کے باعث امریکی سیاست میں ان کی اہلیت پر سوال اٹھ کھڑے ہوئے تھے جبکہ 4 برس قبل انہوں نے مزاح سے بھرپور ایک اور تقریر جس کے باعث وہ قومی سطح پر چھا گئے ۔ جندال نے یہ تقریر ہفتہ کو کی جس کے 2دن بعد قومی میڈیا ان کی متاثر کن تقریر پر کافی حیرت زدہ ہے جب کہ نقادوں کے مطابق جندال کی یہ تقریر صدر بارک اوباما سے کہیں زیادہ بہتر رہی جو خود بھی اس وقت شہ نشین پر موجود تھے ۔ اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک شاذ و نادر واقعہ میں کل 41سالہ جندال کی ساری تقریر اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کی جس میں ان کی تقریر کی کافی ستائش کی گئی۔ شکاگو سن ٹائمز نے لکھا کہ جندال نے خود کا اوباما سے تقابل کیا اور فرضی طورپر اپنی علیحدہ پارٹی بنائی۔ جندال نے اپنی تقریر میں کہاکہ اوباما اور انہوں نے کئی برس قبل انتخابات کیلئے یکساں نعرے لگائے تھے تاہم غیر متوقع طورپر یوپی ایس نے ہم دونوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا اورہمیں ان نعروں کے استعمال سے روک دیا۔ جندال کو اس وقت 2016 ء کے صدارتی امیدوار کیلئے ایک باصلاحیت امیدوار کے طورپر دیکھا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں جندال لب کشائی سے احتراز کر رہے ہیں ۔

One speech raises Bobby Jindal stock, brings him in limelight

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں