21/مارچ دبئی پی۔ٹی۔آئی
یواے ای میں قائم مختلف النوع اجتماعی ادارے ’’ملک ہولڈنگس‘‘ نے ممبئی میں آلوبانڈیوایس اے کامپوزیٹ پینلس کیلئے 10 ملین امریکی ڈالر کے مینو فیکچرنگ پلانٹ کی منصوبہ بندی کی ہے۔ جس کی تکمیل پر زائد از2000 نوکریوں کی گنجائش نکلے گی۔ کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ 10ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا پلانٹ اسٹیٹ آف دی آرٹ آلوہانڈ یو ایس اے کامپوزیٹ پینلس مینوفیکچرنگ سنٹر کا حامل ہوگا جو ابتدائی طورپر بڑھتی ہوئی انسانی کنسٹرکشن مارکٹ کی ضروریات کی تکمیل کرے گی۔ یہ اقدام یو اے ای نشین کمپنی جس کے چیرمین نواب شجیع الملک ہیں اُس کی جانب سے 300ملین درہم (زائد از81.74ملین ڈالر) کے توسیع منصوبہ کا حصہ ہیں۔ 10ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری اس پلانٹ کے پہلے مرحلے کے فروغ کو ظاہر کرتی ہے۔ اس مینوفیکچرنگ پلانٹ میں آلوبانڈیو ایس اے کامپوزیٹ پینلس کے ایک ملین مربع میٹر کی پروڈکشن گنجائش موجود ہے۔ UAE's Mulk commissions $10-mn aluminium plant in India
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں