Trial Begins In UAE Of 94 Emirati Citizens Accused Of Plotting Against Government
ریاست کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں گرفتار 13 خواتین سمیت 94 افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت ابوظہبی کی عدالت میں ہوئی۔ مقدمے کی سماعت فیڈرل کورٹ میں 6گھنٹے جاری رہی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر ملکی گروپ کی مدد سے ریاست کے خلاف سازش کی۔ عدالت میں استغاثہ نے ملزمان کے خلاف الزامات پڑھ کر سنائے اور انہیں سخت سزائیں دینے کو کہا۔ تاہم ملزمان نے اپنے خلاف عائد الزامات سے انکار کیا ہے ۔ مقدمے کی مزید سماعت اب11مارچ کو ہو گی۔ پولیس نے حکومت کے خلاف سازش کے الزام میں 84افراد کو گذشتہ سال گرفتار کیا تھا جب کہ دیگر 10ملزمان کے خلاف ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں