Iran rejects Gulf charges of interference
ایران نے خلیج تعاون کونسل کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ وہ خلیجی ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور پرزور لفظوں میں کہا کہ تہران دیگر ملکوں کے خارجی مسائل سے دور رہتا ہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامن مہمان پرست نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں بتایاکہ بحرین کے معاملات میں ایران کی مداخلت کا دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے اور اس الزام کا مقصد نتائج کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حقیقی مسائل سے فرار حاصل کرنا ہے ۔ مہمان پرست نے کہاکہ ہم نے کسی ملک کے داخلی مسائل میں مداخلت نہیں کی اور نہیں کریں گے ۔ بحرین نے اواخر ہفتہ جی سی سی پر زوردیا کہ وہ ایران کی مداخلت کے خلاف متحد رہیں ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں