نشہ کے عادی سفارتکاروں کا اقوام متحدہ میں داخلہ ممنوع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-06

نشہ کے عادی سفارتکاروں کا اقوام متحدہ میں داخلہ ممنوع

امریکہ نے نشہ کے عادی سفارتکاروں کے اقوام متحدہ میں داخلہ پر امتناع عائد کر دینے کا مطالبہ کیا ہے جہاں بجٹ پر سالانہ مذا کرات ہوں گے اور اس عالمی ادارہ میں صورتحال کشیدہ ہو سکتی ہے ۔ کیونکہ مغربی ممالک مصارف میں کٹوتی کیلئے اصرار کر رہے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی بجٹ کمیٹی کے اجلاس میں امریکی نائب سفیر برائے نظم و نسق و اصلاحات جوزف ٹارسیلا نے کہاکہ ہم پوری انکساری کے ساتھ یہ تجویز پیش کرتے ہیں کہ مذا کرات کے مقام کو مستقبل میں نشہ سے پاک خطبہ بنایا جائے ۔ قومی اسمبلی کی بجٹ سازی کرنے والے اس ادارہ کا اجلاس ہر سال دسمبر میں منعقد ہوتا ہے جس میں مصارف اور اس کو عطیہ دینے والے ملکوں کے بارے میں طوفانی مباحث ہوتے ہیں ۔ عموماً کئی دنوں تک رات دیر گئے مباحث کا اختتام عمل میں آتا ہے اور آحر میں سالانہ تعطیلاتی کے آغاز سے قبل رائے دہی کی جاتی ہے ۔ ایک امریکی عہدیدار نے کہاکہ امریکہ شراب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ نہیں کر رہا ہے بلکہ وہ صرف یہ چاہتا ہے کہ بجث میں حصہ لینے والے عہدیدار حالت نشہ میں اس مقام تک نہ پہونچے جو نشہ میں دھت ہو کر کانفرنس ہال میں گر پڑتے ہیں ۔

US: Diplomats should not be intoxicated at yearly UN budget talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں