سری لنکن تملینس کی حمایت - طلبا کی بھوک ہڑتال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-15

سری لنکن تملینس کی حمایت - طلبا کی بھوک ہڑتال

سری لنکن تملینس کی حمایت میں تمل ناڈو کے مختلف مقامات پر طلباء کی بھوک ہڑتال
چنئی امبیدکر لاء کالج کے 10 طلباء کی بھوک ہڑتال 5ویں میں دن میں داخل

سری لنکن حکومت پر اقتصادی پابندی لگانے اور امریکہ کی جانب سے یو این میں داخل کئے جانے والے قرار داد کو مرکزی حکومت حمایت کرنے کا مطالبہ اور سری لنکن صدر راجا پکشے کو جنگی مجرم قرار دیکر انہیں بین الاقوامی قوانین کے تحت کاروائی کرنے کو مطالبہ کولیکرپورے ریاست تمل ناڈو میں طلباء وطالبات کے احتجاجی مظاہرے اور بھوک ہڑتال میں پچھلے دو دنوں سے مزید شدت آ گئی ہے، واضح رہے کہ امریکہ نے سری لنکا میں تملینس کی نشل کشی کے خلاف ایک قرار داد منظور کیا ہے، اس قرار داد پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے 21مارچ کو و وٹنگ ہو گی، اس و وٹنگ میں ہندوستان بھی اس قرارداد کی حمایت کرنے کے مطالبے کو لیکر ریاست تمل ناڈو میں کئی ٹیسو نامی تنظیم اور دیگر سیاسی و سماجی پارٹیاں مختلف طریقے سے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہیں، اور اب اس مطالبہ کو ایک اور رخ دے دیدیا گیا ہے، جس کے مطابق ریاست کے تقریبا سبھی اہم مقامات میں طلباء نے حکومت سے ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہند بھی امریکہ کی طرز پر سری لنکن حکومت کے خلاف ایک قرارداد منظور کرے، سب سے پہلے چنئی لیولا کالج میں شروع ہوئے طلباء کے بھوک ہڑتال کو پولیس نے طلباء کی صحت کا جواز پیش کر کے انہیں جائے بھوک ہڑتال سے ہٹادیا تھا، جس کے بعد پولیس کی اس کاروائی پر ریاست بھرمیں طلباء نے سخت مذمت کیا ہے، اور پولیس کی کاروائی کے جواب میں چنئی ڈاکٹر امبیدکر لاء کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تقریبا 50طلباء بھوک ہڑتال پرپچھلے دو دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں، اسی طرح چینگل پیٹ لاء کالج کے 13طلبا بھی پچھلے تین دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں، ا ور پالینکوٹائی کالج کے 11طلباء نے بھی کل سے بھوک ہڑتال شروع کر دیا ہے، اسی طرح کوئمبتور ایم ڈی ایم کے پارٹی دفتر میں کوئمبتور لاء کالج کے تقریبا 20طلباء اور کوئمبتور گورنمنٹ آرٹس کالج کے تقریبا 6طلباء بھی پچھلے تین دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں، کوئمبتور بھارتیار آرٹس کالج کے تقریبا 240طلباء و طالبات بھی مسلسل دوسرے دن اپنا بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں، اسی طرح کارائی کوڈی گورنمنٹ آرٹس کالج کے تین طلباء پچھلے دو دن سے مرتے دم تک بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں، جن کی حمایت میں آج اسی کالج کے تقریبا تین ہزار طلباو طالبات نے کلاسس کا بائیکاٹ کیا، اور اسی علاقے کے ایک اور کالج اژکپا کالج کے تقریبا 100سے زیادہ طلباء نے بس اسٹانڈ کے قریب بھوک ہڑتال احتجاج کا آغاز کیا ہے، اسی طرح ترچی لاء کالج اور پدوکوٹائی کے طلباء بھی مسلسل دو دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں، اسی طرح ترو وارور ٹی وی کے گورنمنٹ کالج کے آٹھ طلباء اور کمبکا کونم گورنمنٹ کالج کے تقریبا 100طلباء کل سے بھوک ہڑتال احتجاج شروع کر دیا ہے، اسی طرح تنجاؤر گورنمنٹ کالج کے تقریبا 2ہزار طلباء نے کل کلاسس کا بائیکاٹ کر کے کالج کے سامنے ہی ایک دن بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہے، اسی طرح ترونناملائی گورنمنٹ کالج کے تقریبا 1500طلباء نے اور سیلم کالج کے تقریبا 20 طلباء نے کلاسس کا بائیکاٹ کر کے سری لنکن تملینس کی حمایت میں راستہ روکو احتجاج کیا ہے، اسی طرح پژل جیل کے 23قیدیوں نے بھی سری لنکن تملینس کی حمایت میں کل سے بھوک ہڑتال شروع کر دیا ہے، جیل افسران قیدیوں سے بھوک ہڑتال واپس لینے کے لیے قیدیوں سے بات چیت کر رہے ہیں، بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلباء کو ٹیسو تنظیم، نام تمژر پارٹی، ایم ڈی ایم کے اور دیگر کئی تمل نواز پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے، تاہم اس سلسلے میں پولیس حفاظتی اقدامات اور نگرانی میں لگی ہوئی ہے، اور حکومت تمل ناڈو کی بھی ان حالات پر نظر ہے، لیکن بھوک ہڑتال مظاہروں پر حکومت تمل ناڈو کی جانب سے اب تک کسی بھی قسم کا بیان واضح طور پر سامنے نہیں آیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ 21مارچ تک بھوک ہڑتال کا یہ سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، اور سری لنکن تملینس کے معاملے کو لیکر ریاست تمل ناڈو میں نظم و نسق بگڑنے کے امکانات ہیں ۔

Tamil nadu students hunger strike in support of srilankan tamilians

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں