مکانات کی تعمیر کے بجائے ریڈی میڈ کنٹائنر مکان خریدئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-15

مکانات کی تعمیر کے بجائے ریڈی میڈ کنٹائنر مکان خریدئے

مکانات کی تعمیر کے بجائے ریڈی میڈ کنٹائنر مکان خریدئے
اورگھر کے ساز و سامان کیساتھ جہاں چاہے اپنا مکان بھی ساتھ لے جائیے

اب مکانات کی تعمیر کے بجائے ریڈی میڈکنٹائنر مکان خرید کر اپنے سامان کے ساتھ اپنا مکان بھی جہاں چاہے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ اس کے لئے ہر قسم کے سہو لیات سے لیس کنٹائنر مکانات تیار اور فروخت ہو رہے ہیں ۔ ما حول کی آلودگی اورغذائی اجناس کی کاشت کیلئے اراضی کی حفاظت وغیرہ امور کا لحاظ کر تے ہو ئے ٹمل ناڈو کے کئی مقامات پر کنٹائنر مکانات کی تیاری اور فروخت کا عمل جاری ہے۔ ٹمل ناڈو میں پہلی مرتبہ کنٹائنر مکا نات کی تیاری اور فروخت کا کاروبار کر رہے ترچی کے با لا سندر نے کہاکہ عام گھروں کی طرح کنٹائنر مکا نات میں چو نا، پینٹ وغیرہ لگا نے کی ضرورت نہیں ، نیز تیز دھو پ،سخت سردی، میں بھی کنٹائنر گھروں زیادتی کے بغیر معمولی درجہ حرارت ہی ہو گا۔ سخت تمازت اور سخت ٹھنڈک میں بھی اندر کے درجہ حرارت میں کو ئی فرق نہ ہو، کنٹائنر کے اندورنی ساخت میں اس طرح کی تبدیلی کی جائیگی۔ کنٹائنر کے اندورنی بناوٹ میں آسانی سے آگ لگنے والے اشیاء کا استعمال ترک کیا گیا ہے۔ کنٹائنر کی بناوٹ لو ہے کی ہو نے کے بجا ئے بیرونی حصہ پر کاروں کے لئے مستعمل اعلی قسم کے پینٹ کا استعمال کیا جائیگا ۔ پہلی مرتبہ دس دنوں میں تین کا ریگروں نے ملکر پہلی مرتبہ کنٹائنر مکان کو مکمل کیا ۔ فی الحال ایک ہفتہ میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ بار بار مرمت کر نے کی ضرورت نہیں ۔ کسی بھی زائد خرچ کے بغیر دہا ئیوں بلکہ صدیوں تک استعمال کر سکتے ہیں ۔ مکا نات تعمیر کر نے کیلئے پیسہ اور زائد وقت صرف کر نے کی ضرورت نہیں ۔ کنٹائنر مکانات میں ٹی ۔ وی، فریج، پلنگ، بیرو،الماری، حمام اور بیت الخلاء جیسے تمام ضروری سہو لیات مو جود ہونگے ۔ 160مربع فیٹ سے لیکر حسب ضرورت جتنا چاہے تیار کر سکتے ہیں ۔ پہلے وحلہ میں 160 مربع فیٹ کنٹائنر مکان اندورنی سہو لیات کے بغیر چار لا کھ روپئے میں دستیاب ہے۔ نیز اندورنی سہو لیات کے ساتھ5.5 لاکھ رو پئے اور اگر بالکونی چاہئے تو چھ لاکھ رو پئے ہو تے ہیں ۔ اس طرح پو رے ٹمل ناڈو میں کہیں بھی ماحو لیات کی حفاظت اور سبزہ زار کو باقی رکھنے کے لئے ماحول دوست، گرین گھر تیار کر سکتے ہیں۔ مگر اس بات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے کہ کنٹائنر مکانات کی شکل میں پلاٹ فارموں، میدانوں اور عام مقامات کا غیر قانونی قبضہ نہ ہو، انتظامیہ چو کس رہے ۔

Ready made container houses are available in tamil nadu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں