آندھرا پریش حکومت - اسمبلی میں اپنی طاقت ثابت کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-15

آندھرا پریش حکومت - اسمبلی میں اپنی طاقت ثابت کرے گی

ٹی آرایس اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی جانب سے دی گئی تحریک التوا کی نوٹسوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ایوان میں اس کا سامنا کر کے مزید مستحکم ہو گی۔ اسمبلی کے ایک دن کیلئے التواء کے بعد لابی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ حکومت تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرے گی اور اسمبلی میں اپنی طاقت ثابت کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی پارٹی نہیں چاہتی کہ حکومت گرے تاہم بعض جماعتیں جن کی بنیاد نہیں ہیں وہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ چیف منسٹر نے کہاکہ تلگودیشم ریاست میں آئندہ انتخابات میں کانگریس کی حریف ہو گی۔ مسٹر ریڈی نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے مسئلہ پر اسمبلی میں قرارداد کی پیشکشی کے امکان کو مسترد کر دیا اور کہاکہ مرکز کی جانب سے اس پر فیصلہ لینے پر ہم قرارداد کے حوالہ سے اسمبلی میں جو کچھ کرنا ہو گا اس پر غور کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ تلنگانہ، کانگریس کیلئے ابھی ایک مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ یوپی اے حکومت کا دائرہ کار میں ہے اسی لئے کانگریس ہائی کمان کی جانب سے اس کے حل تک کوئی فیصلہ نہیں ہو گا۔

Government will prove its majority in Assembly - A.P CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں