تمل ناڈو بجٹ برائے سال 2013-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-22

تمل ناڈو بجٹ برائے سال 2013-2014

تمل ناڈو بجٹ برائے سال 2013-2014
جئے للیتا حکومت نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا، زراعت کے لیے 5189کروڑ مختص

وزیر مالیات او پنیر سیلوم نے وزیر اعلی جئے للیتا کی موجودگی میں کل تمل ناڈو اسمبلی کے بجٹ سیشن میں سال 2013-2014 پیش کیا، بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیر مالیات نے اپنی ابتدائی تقریر میں کہا کہ ریاست تمل ناڈو میں ٹیکس وصولی میں شفافیت کی بنیاد پر ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سال 2013-2014 میں بھی ٹیکس آمدنی میںیہی ماحول برقرار رہے گا، لہذا انہوں نے اپنی تقریر میں وزیر اعلی جئے للیتا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی اخراجات، شدید مالی بحران ، اور ہندوستانی معیشت جو کساد بازاری کا شکار ہے ، اس کا اثر ریاستی سرکار پر پرنے کے باوجود وزیر اعلی جئے للیتا نے اس بجٹ میں نئے ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر مالیات پنیر سیلوم کے مطابق سال 2012-2013 کے تخمینہ کے مقابلے میں ریاست تمل ناڈو کی ٹیکس آمدنی میں 17فی صد زائد اضافہ ہونے کا اندازہ لگا یا گیا ہے، جس کے تحت ریاست کی خاص ٹیکس آمدنی کا ہدف 86,065.40کروڑ رکھا گیا ہے، اسی طرح کمرشیل ٹیکس آمدنی کا ہدف56,025.24کروڑ روپئے اورایکسائز ٹیکس 14,469.87کروڑ روپئے کی آمدنی ، موٹر وہیکل ٹیکس آمدنی 4,881.15کروڑ روپئے اور اس کے علاوہ سال 2013-14 میں اسٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس کے ذریعے 9,874.22کروڑ روپئے ٹیکس کی شکل میں وصول ہونے کے امکانات ہیں، تمل ناڈو حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والے ضروری اشیاء کے قیمتوں میں اضافہ نہ ہوپائے، اس کے علاوہ حکومت تمل ناڈو نے اس بجٹ میں چاول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اموتھم انگاڈی اور خصوصی کوآپریٹیونظام کے ذریعے ،ایک لاکھ میٹرک ٹن چاول کو کھلے مارکیٹ میں فی کلو 20روپئے میں چاول فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے، اسی طرح سبزی اور ترکاریوں کو کم قیمت میں فراہم کرنے کے لیے شہری علاقوں میں کوآپریٹیو نظام کے ذریعے سبزی اور ترکاریوں کے دوکان کھولے جائیں گے، اور مذکورہ ترکاری اور سبزیاں براہ راست کسانوں سے خریدی جائیں گی، داخل کردہ بجٹ میں مختلف شعبوں کے لیے مختص رقم کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔

٭ امسال دو لاکھ افراد کو پٹہ زمین فراہم کیا جائے گا
٭ چنئی میں 271.78 کروڑ کی لاگت سے چار بڑے فلائی اوورس کی تعمیر ، مدورائی ، اور گوری پالیم میں 130 کروڑ کی لاگت سے دو بڑے فلائی اوورس کی تعمیر
٭ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لیے 17 ہزار کروڑ روپئے مختص
٭ خواتین سیلف ہیلپ گروپ کو 6 ہزار کروڑ روپئے کا قرضہ دیا جایا گا
٭ ریاست میں 17ہزار پولیس اہلکار کی تقری ہوگی
٭ محکمہ پولیس کے خاص عمارتوں کی تعمیر کے لیے 4706کروڑ روپئے مختص
٭عدالتوں کی تعمیر اور توسیع کے لیے 695.28کروڑ روپئے مختص
٭وزیر اعلی ہیلتھ بیمہ پالیسی کے لیے 750کروڑ روپئے مختص
٭میٹرو ریل کے لیے 750کروڑ روپئے مختص
٭بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 2ہزار کروڑ روپئے مختص
٭مالیاتی سال میں 12ہزار گائے اور زرعی زمین سے محروم غریب عورتوں کو6 لاکھ بکریاں فراہم کی جائیں گی٭راشن دوکانوں کے ذریعے کم قیمت میں فراہم کئے جانے والے دال ، تیل ، اگلے سال مارچ تک جاری رہے گا
٭ ڈیم کی تعمیر و توسیع کے لیے 390کروڑ روپئے مختص
٭ماحولیاتی تحفظ اور محکمہ جنگلات کی حفاظت کے لیے 880کروڑ روپئے مختص
٭ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے لیے 6452.77کروڑ روپئے مختص
٭سرکاری دفاتر میں سولار انرجی آلہ جات لگوانے کے لیے ایم ایل اے فنڈ سے پانچ لاکھ روپئے فراہم کیاجائے گا، ٭60ہزار گرین ہائوز کی تعمیر کئے جائیں گے
٭ایس سی ایس ٹی طلباء کے لیے مفت سائیکل فراہم کرنے کے لیے 56.34کروڑ روپئے جاری
٭غریب لڑکیوں کی شادی اسکیم کے لیے 750کروڑ روپئے مختص
٭ضعفاء پنشن اور بے سہارا عورتوں کے لیے 3461.75کروڑ روپئے مختص
٭طلبا کو مفت لیپ ٹاپ اور کتابیں، یونیفارم ، اور دیگر کئی سہولیات فراہم کرنے کے اسکیم کے لیے 1500کروڑ روپئے مختص
٭محکمہ بجلی کے لیے 12,197کروڑ روپئے مختص
٭پلاسٹک روڈ بچھانے کے لیے 100کروڑ روپئے مختص، اس کے علاوہ ماہی گیر، اور ریاست کی کئی ترقیاتی کاموں کے لیے اس بجٹ میں رقم مختص کیا گیا ہے۔

Tamil nadu budget 2013-14

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں