Tehrik-e-Taliban operational commander arrested in Pakistan
ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے آپریشنل کمانڈر اور غیر شناخت شدہ ایک برونی شخصیت کو خیبر۔ پختون خواہ صوبہ کے انٹلیجنس حکام نے گرفتار کر لیا ہے ۔ میڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ طالبان کمانڈر قاری باسط اور ایک بیرونی شخص کو کل ضلع نوشیرہ کے خیشگی ٹاون میں گرفتار کر لیا گیا۔ اخبار ڈان نے اپنے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ ان دونوں کو خیشگی میں ایک مکان پر سکیورٹی فورس اور پولیس کے مشترکہ دھاوے میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدگان کو کسی نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں