صوفی درگاہ پر خودکش حملہ کے سازشی کو سزائے موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-08

صوفی درگاہ پر خودکش حملہ کے سازشی کو سزائے موت

پاکستان کے ایک انسداد دہشت گردی جج نے 2010ء کے پاکستانی پنجاب کی ایک درگاہ پر خودکش حملہ کے کلیدی سازشی کو سزائے موت سنادی۔ حالانکہ جج کو مقدمہ کی سماعت کے دوران طالبات کی جانب سے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دی گئی تھیں ۔ انسداد دہشت گردی عدالت ڈیرہ غازی خان کے جج آصف مجید نے کل موت کی 52سزائیں سنائیں جو خودکش حملہ میں ہلاک ہونے والے 52افراد کے قتل کے جرم میں بہرام خان عرف صوفی بابا کو سنائی گئیں ۔ جج نے اس کے علاوہ عمر فدائی کو 52مرتبہ سزائے عمر قید سنائی، یہ ایک نابالغ لڑکا ہے جو حملہ کے دوران خودکش بم بردار کی حیثیت سے حملے میں ملوث ہونے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ حملے کے وقت اس کی عمر 14سال تھی اور وہ دھماکہ کی وجہہ سے شدید زخمی ہو گیا تھا جو اُس نے اپنے خودکش کمر بند سے کیا تھا۔ دیگر4حملہ کے ملزمین کو ثبوتو ں کی عدم موجودگی کی بناء پر بری کر دیا گیا۔ اس حملے میں جو 3اپریل 2010ء کو ہوا تھا جس میں 52افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے ۔ جج مجید کو 22ماہ طویل مقدمہ کے دوران طالبان کی جان سے مسلسل جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں ۔ ایجنسیز کی اطلاع کے بموجب یہ خودکش بم حملہ دربار حضرت سخی سرورؒ کی درگاہ شریف میں کیا گیا تھا۔

anti-terrorism judge has given the death sentence to the mastermind of a 2010 suicide attack on a Sufi shrine in Punjab province

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں