اقوام متحدہ میں عالمی یوم خواتین - انوشکا شنکر کی شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-08

اقوام متحدہ میں عالمی یوم خواتین - انوشکا شنکر کی شرکت

ممتاز ستار نواز روی شنکر کی دختر انوشکاشنکر ان 20ممالک کی 25فنکاروں میں شامل ہیں جو "ون و ویمن" گانا گائیں گی۔ یہ گانا اقوام متحدہ کے یوم خواتین کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔ یہ گانا کل یوم عالمی خواتین کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔ اس گانے کے ذریعہ دنیا کی عام خواتین کیلئے پیام ہو گا۔ 2011 میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی ہال میں اس گانے کی ابتدا ہوئی۔ اس گانے کے ذریعہ خواتین کو با اختیار بنانے اور جنسی امتیاز ختم کرنے کا پیام دیا گیا ہے ۔ ساری دنیا کی خواتین کو متحدہ ہونے کا پیام دیا گیا ہے ۔ انوشکا کے علاوہ 20ممالک کی 25فنکار اس گانے میں حصہ لے رہی ہیں ۔ اس گانے کی طرز موسیقار گرھام لیلے نے بنائی ہے ۔ اس گانے کے ویڈیو کی فروخت سے ہونے والی آمدنی اقوام متحدہ کے خاتون بہبودپراجکٹ میں دی جائے گی۔ گانے کے ذریعہ دنیا کی عام خواتین کیلئے پیام ہو گا۔

Anoushka Shankar to feature in UN One Women song

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں