عرب لیگ چوٹی کانفرنس میں شامی اپوزیشن کو نشست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-27

عرب لیگ چوٹی کانفرنس میں شامی اپوزیشن کو نشست

عرب لیگ کی قطر کے دارالحکومت میں شروع ہونے والی چوٹی کانفرنس میں جمہوریہ شام کے اپوزیشن گروپ کو اس ملک کی نمائندگی کیلئے نشست دی گئی ہے۔ اس طرح شامی اپوزیشن کو 2 رکنی عرب تنظیم میں پہلی مرتبہ مقام حاصل ہوگیا ہے۔ کانفرنس میں شام کا قومی پرچم ہٹاتے ہوئے باغیوں کا پرچم لہرایا گیا ہے اور اپوزیشن لیڈر معاذ الخطیب نے جو اگرچہ قومی اتحادکی قیادت سے سبکدوش ہوچکے ہیں آج اپنے وفد کے ساتھ شرکت کی اور توقع ہے کہ وہ چوٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ عرب لیگ نے نومبر 2011 میں دمشق کی رکنیت ختم کردی تھی جب شام کے صدر بشارالاسد نے مبینہ طورپر جمہوری احتجاج کرنے والوں کے خلاف خونریز کارروائی روکنے سے انکار کردیا تھا۔ معاذ الخطیب کا افتتاح کرتے ہوئے قطر کے امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی نے کرسی صدارت سے کہاکہ "مسٹر احمد معاذ الخطیب اور مسٹر غسان ھیتو کو شام کی نشست سنبھالنے کی دعوت کیلئے میں آپ سے اجازت چاہتا ہوں"۔ شامی اپوزیشن قائدین کے داخلہ پر کانفرنس ہال شرکاء کی تالیوں سے گونج اٹھا تھا۔

Syrian Opposition Group Takes Seat at Arab League

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں