عربی ڈومین نیم -ڈاٹ شباکا- کو عالمی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-27

عربی ڈومین نیم -ڈاٹ شباکا- کو عالمی منظوری

ویب پتوں(Addresses) کے عالمی نگراں ادارہ انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائنڈ نیمس اینڈ نمبرس( آئی سی اے این این) نے لفظ ڈاٹ ویب کے عربی ترجمہ ڈاٹ "شباکا"(Shabaka) کو ایک ڈومین نام کی حیثیت سے سرکاری طورپر منظوری دے دی ہے۔ ڈاٹ کام، ڈاٹ نیٹ اور ڈاٹ آرگ جیسے عربی ناموں سے ہٹتے ہوئے نام "ڈاٹ شباکا" دنیا بھر میں لگ بھگ 1900 دیگر درخواست دہندگان کا پسندیدہ نام ثابت ہوا ہے۔ یہ نام جاریہ سال کے وسط تک کارکرد ہوجائے گا۔ انٹرنیشنل ڈومین رجسٹری کے جنرل منیجر یٰسین عمر نے بتایاکہ " یہ نیا ڈومین، انٹرنیٹ پر تمام عربی امور کا مرکز بن جائے گا۔ عربی مشمولات اور عربی داں انٹرنیٹ صارفین کے درمیان خلاء کو پاٹا جاسکے گا۔ دنیا بھر میں عربی بولنے والوں کیلئے یعنی تاجرین اور استعمال کنندگان کی انٹرنیٹ تک رسائی کی گویا کلیتاً تشریح نو ہوگی"۔

Arabic domain name .shabaka gets global approval

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں