ممبئی بم دھماکوں پر آج سپریم کورٹ کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-21

ممبئی بم دھماکوں پر آج سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ جمعرات کو 1993ء کے ممبئی سلسلہ وار دھماکوں کے کیس میں اپنا فیصلہ سنائے گی جس میں 100افراد کو قصور وار قراردیا گیا تھا جن میں سے ٹاڈا عدالت نے 12 کو سزائے موت اور 20دیگر کو سزائے عمر قید سنائی تھی۔ جسٹس پی ستا سیوم اور جسٹس بی ایس چوہان پر مشتمل بینچ نے بالی و وڈ سنجے دت کی اپیل پر بھی فیصلہ کرے گی جنہوں نے انہیں آرمس ایکٹ کے تحت غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا قصور وار قرار دئیے جانے اور چھ سال کی سزا سنائے جانے کے فیصلے کو چیالنج کیا ہے ۔ سی بی آئی نے ٹاڈا کے سخت قانون کے تحت سنجے دت کی برأت کو چیالنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ممبئی دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور 713 دیگر زخمی ہوئے تھے ۔ 12 مارچ 1993ء کو ممبئی شہر 13 منظم سلسلہ وار دھماکوں سے دہل گیا تھا۔ ان دھماکوں میں 28 کروڑروپئے کی املاک بھی تباہ ہوئی تھیں ۔ ملک میں پہلی مرتبہ ان دھماکوں میں آر ڈی ایکس استعمال کیا گیا تھا۔ سنجے دت کے مستقل کے تعلق سے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر بالی کی خصوصی نظر ہو گی۔

Supreme Court ruling on Mumbai 1993 blasts today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں