سری لنکن تملینس کی حمایت میں طلباء کا احتجاج جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-26

سری لنکن تملینس کی حمایت میں طلباء کا احتجاج جاری

سری لنکن تملینس کی حمایت میں طلباء کا احتجاج جاری رہے گا،27مارچ ، مرکزی حکومت کے دفاتر کو تالے لگائیں جائیں گے
مرکزی حکومت کو 30دن کی مہلت ، مطالبات پورے نہ ہونے پر 1.65کروڑ ووٹر شناخت کارڈ واپس کرنے کا انتباہ

تمل ناڈو میں سری لنکن تمل باشندوں کی حمایت میں پچھلے دو ہفتوں سے ریاست کی مختلف سیاسی، سماجی، تنظیموں کی جانب سے مسلسل احتجاجات ہورہے ہیں، تنظیموں کے علاوہ ریاست تمل ناڈو کے کالج کے طلباء بھی پچھلے دو ہفتوںسے اس احتجاج میں شامل رہے ہیں، ریاست کے مختلف مقامات پر طلباء نے بھوک ہڑتال، راستہ روکو احتجاج، ریل روکو احتجاج کے ذریعے سری لنکا میں موجود تمل باشندوں کی حمایت کرتے آرہے ہیں، اسی مدعے کو لیکر ریاست تمل ناڈو کی ڈی ایم کے پارٹی نے یو پی اے حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی تھی، اور ڈی ایم کے پارٹی کے کابینہ وزراء نے بھی استعفی دیدیا تھا ، کالج کے طلباء کے احتجاجات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ریاست کی کالجوں کو بھی غیر معینہ مدت تک تعطیل دینے کا اعلان کردیا تھا، لیکن سری لنکن تملینس کے معاملہ میں ریاست تمل ناڈو کے طلباء کی حمایت اور مظاہروں میں کمی نہیں آئی ہے، اور مذکور ہ احتجاج نے اب دوسرا رخ لے لیا ہے، طلباء کا موقف ہے کہ اقوام متحدہ میں جو امریکی قرارداد کامیاب ہوا تھا، اس قرارداد میں ترمیمات کی ضرورت ہے، اس صورت حال میں کل یہاں ترچی لاء کالج احاطے میں چنئی، مدورائی، سیلم ، کوئمبتور، دھرمپوری، سمیت دیگر کئی اضلاع سے کالج کے طلباء کے نمائندوں نے ملکر ایک ہنگامی اجلاس منعقدکیا، اور اس اجلاس میں طلباء نے ایک سری لنکن تمل باشندوں کی حقوق کی بازیابی کے لیے ، تمل ایلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے نام سے ایک فیڈریشن کی تشکیل دی ہے، اور اس فیڈریشن نے اس ہنگامی اجلاس کے بعد قرار داد منظور کرتے ہوئے، مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی حکومت تمل ناڈو اسمبلی میں منظور کئے گئے قرار داد پر اقدام کرتے ہوئے سری لنکا میں عام ووٹنگ کرواکر علیحدہ تمل ایلم کے قیام کے لیے اقدامات اٹھائے ، طلباء نے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بان کی مون سری لنکن تمل باشندوں کے معاملے میں جانبدارنہ رویہ اپنا رہے ہیں، اسی قرار دار میں طلباء نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سری لنکن بحریہ تمل ناڈو کے ماہی گیروں پر حملہ کرکے ان کا قتل اور اغوا کرتے آرہے ہیں، اس سلسلے میں مرکزی حکومت اقدام اٹھائے ، اور یکم اپریل 2013سے قبل چنئی میں واقع سری لنکن سفارت خانہ کو ہٹایا جائے، دیگر صورت میں طلباء نے سفارت خانہ کو بند کرنے کا احتجاج کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ طلباء کا مطالبہ ہے کہ راجاپکشے کو جنگی مجرم قراردیکر ان پر بین الاقوامی عدالت پر مقدمہ چلایا جائے، اور اس ہنگامی اجلاس میں طلباء نے مرکزی حکومت کو 30دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تیس دن کے اندر ان کے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو تمل ناڈو کے تقریبا 1.65کروڑ طلباء اپنا ووٹر شناخت کارڈ واپس کردیں گے، اس سلسلے میں فیڈریشن کے آرگنائزر دنیش نے چنئی میں ایک پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ سری لنکن تملینس کی حمایت میں تمل ناڈو کے طلباء کا احتجاج ابھی ختم نہیں ہوا ہے، تمل ایلم کے حامی طلباء ریاست تمل ناڈو میں 27مارچ کو تمام مرکزی حکومت کے دفاتر کو تالا لگانے کا احتجاج کریں گے، ان حالات میں تمل ناڈو میں کالج کب دوبارہ کھولے جائیں گے، اس کی اطلاع ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

Students protest continues for srilankan tamilians

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں