بدھ راہبوں پر تمل نواز تنظیم کے کارکنوں کا حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-17

بدھ راہبوں پر تمل نواز تنظیم کے کارکنوں کا حملہ

تنجاؤر کے بڑے مندر کے احاطے میں سری لنکن بدھ راہبوں پر تمل نواز تنظیم کے کارکنوں کا حملہ
تنجاؤ ر ضلع میں مختلف مقامات پر سری لنکن تملینس کی حمایت میں ریاست تمل ناڈو کی مختلف تمل نواز تنظیمیں بھوک ہڑتال مظاہرے اور احتجاج کر رہی ہیں، ذرائع کے مطابق، جب ان مظاہرین کو اطلاع ملی کے سری لنکا سے تنجاؤر کے مشہور بڑے مندر کو کچھ بدھ راہب سیاحوں کے طور پر اس مندر کا دورہ کرنے آئے ہیں تو تین چار تمل نواز تنظیم کے تقریبا 15 کارکنوں نے تنجاؤر بڑے مندر میں گھس کر ان بدھ راہبوں کو گھیر لیا اور ان کی پٹائی شروع کر دی، اس واقع کی اطلاع ملتے ہی تنجاؤر کے مغربی پولیس اسٹیشن سے پولیس کا ایک دستہ وہاں پہنچ گیا، اور ان بدھ راہبوں کو تمل نواز تنظیم کے چنگل سے آزاد کروا کر انہیں محفوظ مقام لے گئے ، اور بدھ راہبوں پر حملہ کرنے والے تمل نواز تنظیموں کے 15کارکنا ن کو بھی پولیس نے گھیر کر گرفتارکر لیا، تنجاؤ ر مندر کے قریب واقع آثار قدیمہ کے ریسرچ سینٹر میں ایک اور سری لنکن طالب علم کو بھی تمل نواز تنظیموں نے حملہ کرنے کی کوشش کی، کنکا لیکا نامی طالب علم آثار قدیمہ کی تحقیق کرنے والے طالب علموں کے 17رکنی تحقیقی ٹیم میں شامل تھا، اس واقع کی اطلاع ملنے پر علاقائی ایس پی انبو کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے وہاں پہنچ کر سری لنکن طالب علم کنکا لیکا کو اپنے تحویل میں لیکر محفوظ اور خفیہ مقام میں منتقل کر دیا ہے،سری لنکا کے بدھ راہبوں اور سری لنکا کے طالب علم پر حملہ کے اس واقع سے تنجاؤر کے بڑے مندر علاقے میں تھوڑی دیر کے لیے افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔

Sri Lankan Buddhist Monk under attack in Thanjavur – Tamil Nadu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں