Sonia appeals to Mulayam to give up demand against Beni
بینی پرساد ورما کی حکومت سے برطرفی کے مطالبہ پر اٹل سماج وادی پارٹی کو منانے کے لئے یو پی اے سربراہ سونیا گاندھی نے آج لوک سبھا میں ملا ئم سنگھ سے ملاقات کی اور ہاتھ جوڑ کر ان سے خواہش کی کے وہ (ان) ورما کے ا ستعفیٰ کے مطالبہ سے باز آ جائیں۔ سماج وادی کو آج لوک سبھا میں اس وقت غیر متوقع گوشے سے حمایت حاصل ہوئی جب اپوزیشن لیڈر سشما سواراج نے ملائم سنگھ یادو کی حمایت کی اور ایس پی سربراہ کے خلاف ورما کے الزام کو پارلیمنٹ کی مراعات کمیٹی سے رجوع کرنے کا مطالبہ کیا۔ سونیا گاندھی جو ایوان میں موجود تھیں اور حکومت کی باہر سے حمایت کرنے والی سماج وادی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان نئی یکجہتی دیکھ رہی تھیں، لوک سبھا کو دوپہر تک ملتوی کرنے کے اعلان کے فوری بعد اپنی نشست سے اٹھ کر ملائم سنگھ یادو کے پاس گئیں، انہیں ہاتھ جوڑ کر ملائم سنگھ یادو سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں