پاکستان میں عام انتخابات 11 مئی کو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-21

پاکستان میں عام انتخابات 11 مئی کو

پاکستان میں عام انتخابات 11/مئی کو منعقد کئے جائیں گے اس طرح اقتدار کی پاکستان میں پہلی بار جمہوری طورپر منتقلی عمل میں آئے گی۔ پاکستان کے 66 سالہ دور میں کئی فوجی بغاوتیں دیکھی گئی ہیں ۔ 342 رکنی قومی اسمبلی کی 5سالہ معیاد ختم ہو چکی ہے ۔ چنانچہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے کے بعد اعلامیہ پر دستخط کر دئیے ۔ صدر کے ترجمان فرحت اﷲ بابر نے کہاکہ صدر پاکستان رائے دہی کی تاریخ کا عنقریب اعلان کر دیں گے ۔ زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی 2008ء میں بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد زبردست اکثریت سے برسر اقتدار آئی تھی۔ اپوزیشن پاکستان مسلم لیگ(نواز) جس کی قیادت سابق وزیراعظم نواز شریف کرتے ہیں اور سابق کرکٹ کپتان عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف پیپلز پارٹی کے خلاف مقابلہ کرنے والی اہم سیاسی پارٹیاں ہیں ۔ عمران خان پہلی بار انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب الیکشن کمیشن رسمی طورپر آئندہ دو دن کے اندر رائے دہی کے پروگرام کا اعلان کرے گا۔ قومی اسمبلی یا پاکستان پارلیمنٹ کا ایوان زیریں 16 مارچ کو 5 سالہ معیاد کی تکمیل پر تحلیل کر دیا گیا ہے ۔ قواعد کے مطابق انتخابات اندرون 60 دن لازمی ہیں ۔ پاکستان کی موجودہ حکومت ملک کی پہلی حکومت ہے ، جس نے ازادی کے بعد اپنی معیاد مکمل کی ہے ۔ 1947ء میں اپنے قیام کے بعد پاکستان میں 1958ء تا 1971، 1977 ء تا 1988ء اور 1999 تا2008ء فوجی حکمران برقرار رہے جو فوجی بغاوتوں کے بعد برسر اقتدار آئے تھے ۔

Pakistan to hold general elections May 11

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں