سوشل میڈیا پر کنٹرول کی ضرورت - سلمان خورشید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-25

سوشل میڈیا پر کنٹرول کی ضرورت - سلمان خورشید

مرکزی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے سوشیل میڈیا کی اثر پذیری کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ اس میڈیا پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی بلکہ اس کے استعمال کی آزادی پر کنٹرول کی ضرورت ہے۔ کولکتہ میں "آزادی بہ نام مساوات" کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہاکہ سوشل میڈیا آج بہت زیادہ اثر اندازہورہا ہے۔ اس کی وجہہ یہ ہے کہ آج ہم سب مساوی ہیں۔ اس میڈیا کو ہر کوئی اپنی مرضی سے استعمال کرسکتاہے۔ اس میں اتنی آزادی کہ ہر ایک کو خود اپنے طورپر میڈیا کا کیسے استعمال کیا جائے اس کا فیصلہ کرنا چاہئے۔ ٹیلی گراف نیشنل کی جانب سے اس مذاکراہ کا اہتمام کیا گیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ مساوات پر کنٹرول تو ممکن نہیں ہے لیکن آزادی پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے تمام شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ دستور کا گہرائی سے مطالعہ کریں جس میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کی آزادی پر کنٹرول ضروری ہے خواہ وہ اظہار خیال کی ہو یا اظہار عمل کی۔

Social media needs to be regulated: Salman Khurshid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں