پرویز مشرف پاکستان واپس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-25

پرویز مشرف پاکستان واپس

تقریباً ساڑھے چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی ختم کرتے ہوئے پاکستان کے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف آج وطن واپس ہوگئے۔ جہاں وہ 11مئی کو منعقد شدنی عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ 69 سالہ مشرف کے ساتھ تقریباً 150افراد کا وفد ہے جن میں ان کی پارٹی کے حامی اور صحافی شامل ہیں۔ یہ وفد دوبئی سے ایک چارٹرڈ طیارہ کے ذریعہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ رن وے سے انہیں قدیم ٹرمنل کی عمارت تک ایک بلٹ پروف کار میں لے جایا گیا جہاں امیگریشن اور کسٹم کلیرنس کی تکمیل کے بعد یہ وفد وہاں سے روانہ ہوگیا۔ مشرف ایرپورٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والے تھے لیکن اسے منسوخ کردیا گیا اور اب یہ پریس کانفرنس آئندہ ہفتہ اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ مشرف نے قبل ازیں طیارہ میں اپنے ساتھ موجود صحافیوں سے مسکراتے ہوئے کہاکہ "یہ بڑا جذباتی لمحہ ہے۔ میں چار سال بعد واپس جارہا ہوں۔ مجھے کئی چیلنجس کا سامنا ہے۔ سکیورٹی چیالنجس، قانونی چیالنجس، سیاسی چیالنجس درپیش ہیں لیکن میں ان تمام چیلنجوں کا مقابلہ کروں گا۔ مشرف جب طیارہ سے باہر آئے تو سفید شلوار قمیص پہنے ہوئے تھے۔

Musharraf Returns To Pakistan Despite Threat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں