سنت نبوی اور امن عالم - جامعہ سلفیہ بنارس میں سمینار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-17

سنت نبوی اور امن عالم - جامعہ سلفیہ بنارس میں سمینار

امام حرم ڈاکٹر فیصل غزاوی نے جامعہ سلفیہ میں سنت نبویﷺ اور امن عالم موضوع پر دو روزہ کانفرنس و سمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رسول اﷲﷺ نہ صرف انسانوں بلکہ چرند پرند کیلئے بھی رحمت بن کر آئے تھے ۔ اس کے علاوہ عبدالعزیز فریدح، عبداﷲ بن سلیمان الغفیلی، عبداﷲ مساعد زہرانی نے بھی "سنت نبویﷺ اور امن عالم" کے موضوع پر خطاب کیا۔ بعد نماز ظہر "سنت نبویﷺ اور امن عالم" کے ذیلی عناوین پر ہونے والے سمینار کا افتتاح ہوا۔ جس کی صدارت عرب سے آئے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹرابراہیم بن عبید العبید ریکٹر شعبہ تعلیم جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ اور نظامت مولانا اسعد اعظمی نے کی۔ مجلس کا آغاز قاری ابوطاہر سلفی کی تلاوت سے ہوا۔ بعدازاں مقالہ نگاروں نے اپنے اپنے مقالات کا خلاصہ پیش کیا۔ آخر میں ڈاکٹر ابراہیم بن عبید العبید نے خطبہ صدارت پیش کیا اور امن امان کیلئے دعا کی۔ پروگرام کے دوران مغرب کی نماز کا وقفہ ہوا۔ نماز امام حرم ڈاکٹر فیصل غزاوی نے پڑھائی۔ ڈاکٹر ابراہیم بن عبید العبید ریکٹر شعبہ تعلیدم جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ نے سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ "امن و امان تمام انسانوں کے لئے ضروری ہے ، اگر دنیا میں امن و امان ن ہوتو پوری انسانیت تباہ ہو جائے گی۔ انہوں نے آگے کہاکہ مذہب اسلام میں امن و امان سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں ہے "۔ بعد نماز عشاء ایک عوامی جلسہ ہواجس کی صدارت استاذ جامعہ محمدیہ مالیگاؤں ڈاکٹر فضل الرحمن حفظہ اﷲ اور نظامت مولانا عبدالوہاب حجازی نے کی۔ مجلس کا آغاز حافظ عبدالرحمن کی تلاوت سے ہوا۔ پونہ سے آئے ہوئے عالمی شہرت یافتہ داعی اسلام شیخ ابو زید ضمیر اور مناظر اسلام مولانا رضاء اﷲ عبدالکریم مدنی نے خطاب کیا۔ مولانا رضاء اﷲ عبدالکریم مدنی نے کہا "تاریخ گواہ ہے کہ نبی کریم ﷺ جب دنیا میں تشریف لائے تھے تو دنیا میں ہر طرف بدامنی پھیلی ہوئی تھی آپ کی پاکیزہ تعلیمات نے مختصر وقت میں ایک ایسا انقلاب پیدا کیا کہ ہر طرف خصوصاً سرزمین عرب میں امن و امان کی فضاء قائم ہو گئی۔ رسول اﷲﷺ اور آپ کے صحابہ کرام ؓ کے پاکیزہ کردار کو اگر سامنے رکھا جائے تو یقیناً ہم اس بگڑی ہوئی صورتحال کو درست کر سکتے ہیں ۔ شیخ ابوزید ضمیر نے بھی نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو امن و امان کا راستہ بتاتے ہوئے امن کا پیغام دیا۔ افتتاحی پروگرام کی صدارت مولانا مظہر احسن ازہری اور نظامت مولانا اسعد اعظمی نے کی۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے امام حرم ڈاکٹر فیصل غزاوی شریک تھے ۔ پروگرام کا آغاز جامعہ کے استاذ قاری حبیب الرحمن کی تلاوت سے ہوا اور طلبہ جامعہ نے ترانہ جامعہ پیش کیا۔ ناظم جلسہ نے جامعہ اور کانفرنس سے لوگوں کو متعارف کیا۔

Seminar in jamia salfia varanasi on prophets sunnah and world peace

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں