فن خطاطی کی نمائش - روزنامہ سیاست کا شاندار کارنامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-17

فن خطاطی کی نمائش - روزنامہ سیاست کا شاندار کارنامہ

نمائش، روزنامہ سیاست کا شاندار کارنامہ ، اختتامی تقریب ، جناب زاہد علی خان، پروفیسر اختر الواسع اور دیگر کا خطاب
روزنامہ سیاست کی جانب سے منعقدہ فن خطاطی کی ایک ہفتہ طویل نمائش کا آج اختتام عمل میں آیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے ایم ایف حسین آرٹ گیلری پر منعقدہ اس خطاطی نمائش کا مشاہدہ کرنے والوں نے اسلامی آرٹ و خطاطی کی زبردست ستائش کی۔ محکمہ اسلامی اسٹیڈیز نئی دہلی کے تعاون سے منعقدہ خطاطی نمائش کی اختتامی تقریب کی صدارت مسٹر ادت مشرا اسسٹنٹ ایڈیٹر فروبس میگزین نے کی۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست، جناب عامر علی خان نیوزایڈیٹر روزنامہ سیاست بھی موجود تھے ۔ فن خطاطی اور عربی آیات کی تحریریں دیکھنے والے جذبہ عشق و اشتیاق کے اس دریائے نور سے مستفید ہوئے ۔ پروفیسر اختر الواسع صدر شعبہ ذا کر حسین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹیڈیز جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مہمانوں اور حاضرین کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اپنی خیرمقدمی تقریر خطاب میں جناب ظہیر الدین علی خان کی کوششوں کی ستائش کی۔ اسلامی خطاطی، فن و نمائش کے اہتمام میں ان کی عین دلچسپی کے باعث آج قومی دارالحکومت کے ہزاروں شائقین فن خطاطی اس نمائش سے مستفید ہو سکے ۔ انہوں نے شعبہ فائن آرٹس خاص کر پروفیسر ظہور احمد زرگر اور ان کے طلباء کا تذکرہ کیا جن کے تعاون سے نمائش کو کامیاب بنانے میں مدد ملی۔ جناب زاہد علی خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے حکام سے اظہار تشکرکیا کہ عربی خطاطی کے شاہکاروں کی نمائش کیلئے شاندار انتظامات کرنے میں ان کا اہم تعاون رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ روزنامہ سیاست نے فنی خطاطی کے احیاء کی جانب قدم اٹھایا ہے ۔ یہ فن تقریباً فراموش ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں زائد از200ملکوں میں اردو زبان بولی جاتی ہے ۔ پروفیسر ظہور احمد زرگر نے اپنی تقریر میں فن خطاطی کی خصوصیات اور اس کی اہمیت کو روشناس کیا اور تیقن دیا کہ مستقبل میں بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ اس طرح کی نمائش کے انعقاد کیلئے اپناتعاون جاری رکھے گا۔ ایم ایف حسین آر ٹ گیلری کے شاندار کشادہ ہال میں اس نمائش کا مشاہدہ کرنے والوں کی کثیر تعداد دیکھی گئی ۔ مسٹر ادت مشرا اسسٹنٹ ایڈیٹر فروبس میگزین نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ روزنامہ سیاست نے فن خطاطی کا احیائپ کر کے اس فن کو زندہ رکھنے کی اہم کوشش کی ہے ۔ اس طرح کی کوشش فن خطاطی اور خطاط حضرات کے فن کو تسلیم کرنے کی سمت درست قدم ہے ۔ اس موقع پر خطاط جناب نعیم صابری، جناب عبداللطیف، جناب نصیر سلطان اور جناب نصیر الدین وقار کو مومنٹوز پیش کئے گئے ۔ نمائش کے اہتمام میں بھرپور تعاون کرنے پر پروفیسر اختر الواسع، پروفیسر ظہور زرگر، جناب تنویر احسی اور جناب اشتیاق احمد کو تحائف پیش کئے گئے ۔ ابتداء میں قاری محمد نصیر الدین کی قرات کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے شکریہ اداکیا۔ روزنامہ سیاست کے عملہ نے خاص کر مسرس اسمعیل احمد، سعید بن ناصر، ایم این بیگ، شیخ نظام الدین علی لئیق( فوٹو گرافر سیاست) ایم اے فہیم، مظہر خان، نصیر الدین، ایم شیکھر نے نئی دہلی میں نمائش کے اہتمام میں خدمت انجام دی۔

Calligraphy exhibition in delhi by Siasat daily

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں