کولکاتا - شہر کے بازاروں کے تحفظ کے لیے سیکوریٹی گھڑی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-15

کولکاتا - شہر کے بازاروں کے تحفظ کے لیے سیکوریٹی گھڑی

شہر کے بازاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور وہاں تعینات سکیورٹی اہلکاروں پر نظر رکھنے کیلئے کولکتہ میونسپل کارپوریشن نے ایک عجیب فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ کے مئیر کونسل رکن تارک سنگھ نے بتایاکہ اب سے مارکیٹوں میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں پر ایک خاص گھڑی کے ذریعے نظر رکھی جائے گی۔ اکثر یہ شکایت ملتی ہے کہ بازار بند ہوتے ہی سکیورٹی پر تعینات سکیورٹی گارڈ کمبل تان کر سوجاتے ہیں ۔ آگ لگنے پر سکیورٹی گارڈ کہیں نظر نہیں آتے ہیں ۔ آگ کے خوفناک شکل اختیار کرنے کے بعد ہی لوگوں کو اس کا پتہ چلتا ہے ۔ اگر سکیورٹی گارڈ ٹھیک سے اپنا کام کریں ، تو آگ لگتے ہی فوراً اس پر قابو پانے کی کوشش کی جاسکتی ہے ۔ اس لئے ان سکیورٹی گارڈوں پر نظر رکھنے کیلئے شہر کے تمام سرکاری اور پرائیوٹ مارکیٹوں میں خصوصی سکیورٹی واچ (سلامتی گھڑی) لگائی جائے گی۔ اس کے لئے مشہور گھڑی ساز کمپنی اینگلو سوئس سے بات کی گئی ہے ۔ اس گھڑی کی خصوصیت یہ ہے کہ اس بار بار ایک مقررہ وقت پر چابی دینی ہو گی۔ اگر مقررہ وقت پر چابی نہیں دی جاتی ہے تو یہ گھڑی اپنے آپ بند ہو جائے گی۔ جس سے ہمیں پتہ چل جائے گاکہ کس مارکٹ میں سکیورٹی گارڈ کام کرنے کے بجائے سوئے ہوئے تھے ۔ 70کی دہائی میں کارخانوں میں گھڑی لگائی جاتی تھی۔ وقت کے انتظام اس کی طرف سے رات میں کارخانے میں ہونے والے کام پر نظر رکھتا تھا۔ کئی دہائیوں پرانے اس ٹکنالوجی کو کارپوریشن ایک بار پھر استعمال کرنے جا رہا ہے ۔

Securtiy watches for the security of kolkata markets

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں