غیر قانونی ہورڈنگس ہٹانے کا کام جنگی پیمانے پر شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-15

غیر قانونی ہورڈنگس ہٹانے کا کام جنگی پیمانے پر شروع

بامبے ہائی کورٹ کے حکم اور سخت رویہ سے مجبور ہو کر بی ایم سی کے افسران خواب خرگوش سے جاگے اور جمعرات کو صبح سویرے سے شہر میں آویزاں غیر قانونی ہورڈنگز اور بینرس کوجنگی پیمانے پر نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بدھ کو جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس اے پی بھنگالے پر مشتمل بامبے ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے شہر و مضافات میں لگائے گئے تمام غیر قانونی ہورڈنگزکو 24گھنٹوں میں نکال پھینکنے کاحکم دیا تھا۔ جس کے بعد جمعرات کو صبح 7بجے سے غیر قانونی ہورڈنگس، بینرس اور پوسٹرس نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا اور رات 11بجے تک یہ کام جاری رہا۔ اس دوران مختلف بینروں کے مقابلے سیاسی بینرس کی تعداد سب سے زیادہ پائی گئی۔ جمعہ کو ہائی کورٹ میں تعمیل حکم کی رپورٹ پیش ہو سکتی ہے ۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر موہن اڑتانی نے بتایا کہ "دوپہر 3بجے تک مختلف زمروں کے 1996 ہورڈنگس، بینرس، پوسٹرس اور سیاسی پارٹیوں کے جھنڈوں کو نکال دیا گیا تھا جبکہ شب 8بجے تک نکالے گئے بینروں کی تعداد 3,700 تک پہنچ گئی تھی اور یہ سلسلہ رات 11بجے تک چلتا رہا۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ "ہم سیاسی ہورڈنگس کی تعداد میں کمی لانے کی غرض سے اپنی پالیسی میں بھی تبدیلی لانے کی تیاریاں کرہرے ہیں اور آئندہ 2مہینوں میں یہ پالیسی تیار ہو جائے گی"۔ بی ایم سی کے لائسنس سپرنٹنڈنٹ بھگوان ساٹھے کے مطابق عام دنوں کے مقابلے جمعرات کو غیر قانونی پوسٹرس نکالنے کی ڈیوٹی پر زیادہ افراد کومامور کیا گیا تھا۔ اس روز کل 56 گاڑیاں اسی کام پر لگائی گئی تھیں اور اینٹی ہا کر اسکواڈ جیسے دیگر محکموں کے بھی کچھ ورکروں کو اس کام پر لگادیا گیا تھا۔ اطلاع کے مطابق مختلف میونسپل وارڈوں میں مزید افراد کے ذریعے یہ کام لیا گیا جبکہ اضافی گاڑیاں بھی استعمال کی گئیں ۔ اس کار روائی کی وجہہ سے امکان ہے کہ بی ایم سی کو کافی مالی فائدہ پہنچے گا کیونکہ میونسپل افسران اُن افراد سے جرمانہ وصول کرنے کی تیاری میں ہیں جن کی تصاویر اور نام پوسٹرس پر شائع کئے گئے ہیں ۔

Illegal hoardings: After HC order, Kunte cracks the whip

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں