مشرف پاکستان واپس نہ ہوں - سعودی عرب کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-23

مشرف پاکستان واپس نہ ہوں - سعودی عرب کا مشورہ

سعودی حکام نے سابق صدر پرویز مشرف کو پاکستان واپس نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے اور 11مئی کے انتخابات میں اپنی پارٹی کی قیادت کیلئے خود ساختہ جلاوطنی سے وطن واپس ہونے کے منصوبے سے کچھ دن قبل "خطرے" کا حوالہ دیا۔ مشرف جو 2009ء کے اوائل میں پاکستان سے روانہ ہونے کے بعد سے لندن اور دبئی میں رہ رہے ہیں کل سعودی عرب کا سفر کیا۔ ان کی پارٹی کے مطابق مشرف ایک دن کیلئے عمرہ کیلئے سعودی عرب گئے ہیں۔ نیوز ڈیلی نے مشرف کے ہمراہ سفر کرنے والے نامعلوم وفد کے حوالے سے بتایاکہ سعودی حکام نے مشرف سے کہاکہ انہیں پاکستان کو اپنی واپسی ملتوی کرنے کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ مشرف نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ 24؍مارچ کو کراچی پرواز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سعودی حکام کو تشویش ہے کہ مشرف پاکستان روانہ ہونے کا منصوبہ بناتے ہوئے خود کو خطرہ میں ڈال رہے ہیں۔ پاکستان کی صورتحال بالخصوص آنے والے دنوں کے حالات مکمل طورپران کے خلاف جارہے ہیں۔ مشرف کے ہمراہ موجود وفد کے حوالے سے یہ بات کہی گئی۔ سعودی عہدیداروں نے دوبئی میں ان کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں بتایاکہ مملکت کا خیال ہے کہ مشرف کو اپنے منصوبہ پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور جذبات میں نہیں گھرنا چاہئے۔ وفد نے بتایاکہ سعودی حکام بشمول انٹلیجینس ایجنٹس نے مشرف کے ساتھ میٹنگیں کی ہیں۔ اے پی ایم ایل کے قائد آصف شہزاد چودھری نے جو فی الحال دبئی میں ہیں کہا کہ مشرف نے پاکستان واپسی کا حتمی ارادہ کرلیا ہے اوروہ پیچھے نہیں دیکھیں گے۔ چودھری نے بتایاکہ ٹکٹس بک کروالئے گئے ہیں۔ برطانیہ۔ یوروپ اور امریکہ سے تقریباً 150افراد نے اپنے ٹکٹ بک کرائے ہیں۔ تقریباً100 صحافی بھی ہمارے ہمراہ ہوں گے۔

Saudis 'advise' Musharraf not to return

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں