پاک افغان فوجی و انٹیلیجنس تعلقات میں نمایاں فروغ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-23

پاک افغان فوجی و انٹیلیجنس تعلقات میں نمایاں فروغ

گذشتہ سال افغان انٹلی جنس سرویس کے کارگذار صدر نے پاکستان کا خفیہ دورہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں دونوں ممالک کی فوج اور انٹلی جنس ایجنسیوں کے درمیان تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں آج یہ بات بتائی گئی۔ نیشنل ڈائرکٹرآف سکیورٹی کے کارگذار سربراہ حسام الدین حسام نے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس سے بظاہر پتہ چلتا ہے کہ دونوں فریقین اپنی حکمت عملی اختلافات میں کمی کررہے ہیں۔ اخبار ڈان نے ذرائع کے حوالے سے یہ بات بتائی۔ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات میں عدم اعتمادی کی کیفیت نمایاں رہی ہے جبکہ دونوں فریقین کے درمیان دہشت گردی اور عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں و سرحد جیسے مسائل پر سخت الفاظ کا تبادلہ عمل میں آیا ہے۔ نسلی مسائل، سرحدی تنازعات اور انسداد دہشت گردی حکمت عملی پر اختلافات دونوں ممالک کے درمیان اختلاف رائے اور ان کی جاسوسی ایجنسیوں کے درمیان دیرینہ عدم اعتماد نے اس خلاء کو اور بھی بڑھادیا۔ کارگذار این ڈی اے سربراہ کے دورہ کے بعد افغانستان کے وزیر دفاع جنرل بسم اﷲ محمدی نے پہلی مرتبہ پاکستان کادورہ کیا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو اور بھی فروغ حاصل ہوا ہے۔ دورہ میں محمدی نے پاکستان کو افغان قومی فوج میں تربیتی رول فراہم کرنے کا پیشکش کیا تھا۔ پاکستان اور افغانستان نے ڈھانچہ جاتی فوجی و انٹلی جنس مذاکرات سے بھی اتفاق کیا ہے جبکہ ان کے فوجی سربراہان انٹلی جنس سربراہان اور ملٹری آپریشنس کے ڈائرکٹرس جنرل پابندی کے ساتھ ملاقات کرتے رہے ہیں۔

Pak-Afghan military, intelligence ties have improved

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں