Saudi portal to connect detainees and families
سعودی عرب نے ایک پورٹل شروع کیا ہے جس کے ذریعہ محروسین اپنے خاندان والوں سے ربط پیدا کر سکیں گے۔ اس پورٹل کے ذریعہ ای میل یا فون یا ویڈیو کال کے ذریعہ محروسین اور قیدی اپنے خاندان والوں سے ربط پیدا کرسکیں گے۔سعودی وزارت داخلہ کے بموجب پورٹل کی مدد سے رویتی کاغذی عمل کو آن لائین میں لایا جائے گا۔ پورٹل کی مدد سے محروسین اور قیدیوں کے افراد خاندان ملاقات کی توثیق حاصل کرسکیں گے۔تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوا کہ آیا یہ خدمت صرف سعودیوں کے لئے ہے یا بیرونی افراد بھی اس سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ پورٹل کے ذریعہ محروسین اور قیدی اپنے خاندان والوں سے ربط قائم کرسکیں گے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں