نیوکلیر پروگرام کی اصلیت ظاہر کرنے ایران سے اوباما کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-20

نیوکلیر پروگرام کی اصلیت ظاہر کرنے ایران سے اوباما کا مطالبہ

امریکی صدر بارک اوباما نے ایرانی عوام کو نوروز کی مبارکباد پیش کی۔ صدر اوباما نے کہاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران نیوکلئیر پروگرام کے سلسلے میں پیدا شدہ کشیدگی کو دور کرنے اقدامات کرے اور اس سلسلے میں فوری اور سنجیدہ اقدامات کرنے اور مسئلہ کا دیر پا حل برآمد کرنے اقدام کرے ۔ امریکہ اس مسئلہ کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی ترجیح دیتا ہے ۔ سفارتی طریقے سے اس مسئلہ کو حل کرنے کی ترجیح دیتا ہے ۔ اگر ایران کے قائدین یہ کہتے ہیں کہ ان کا نیوکلئیر پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے تو پھر اس مسئلہ کے حل کے پرامن حل کی بنیاد موجود ہے ۔ صدر اوباما نے نوروز سے قبل ایک ویڈیو پیام جاری کیا۔ اوباما نے کہاکہ اس حل کے ذریعہ ایران کو نیوکلئیر توانائی تک رسائی حاصل ہو جائے گی اور ہمیشہ کیلئے یہ نزاع ختم ہو جائے گی جبکہ ایران کے نیوکلئیر پروگرام کی اصلیت سامنے آ جانے کے بعد عالمی برادری کو طمانیت حاصل ہو جائے گی۔ امریکی صدر ہر سال نو روز کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ تاہم صدر اوباما نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ حل نکالنا ایک مشکل کام ہے ۔ اگر ایران مسئلہ کا حل نکالنے میں تعاون کرے گا تو ایران کے عوام دوسری اقوام سے تجارت کر کے فائدہ حاصل کر سکیں گے ۔ اگرایران کی حکومت موجودہ طرز عمل جاری رکھے گی تو وہ مزید الگ تھلک ہو جائے گی۔ اوباما نے کہاکہ ایران کا الگ تھلگ ہو جانا نہ ایران کیلئے اچھا ہے اور نہ دنیاکیلئے اچھا ہے ۔ اوباما نے کہاکہ جس طرح ایرانی عوام کے آباو اجداد نے فنون لطیفہ اور سائنس کے میدان میں کا رہائے نمایاں انجام دئیے اس آج کے ایرانی عوام سے بھی دنیا والے فائدہ اٹھائیں گے ۔

Obama calls for Iran to take 'immediate' steps over nuclear program

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں