ناٹو کے سکریٹری جنرل نے حامد کرزئی کے الزام کا رد کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-20

ناٹو کے سکریٹری جنرل نے حامد کرزئی کے الزام کا رد کیا

ناٹو کے سکریٹری جنرل انڈرس فوگ راسموسن نے افغان صدر حامد کرزئی کے اس الزام کو مضحکہ خیز قراردیا جس میں انہوں نے امریکہ پر الزام لگایا تھا کہ امریکہ، طالبان سے ساز باز کر رہا ہے ۔ انڈرس فوگ راسموسن نے کہاکہ وہ اس خیال کو مسترد کرتے ہیں کہ ناٹو اور طالبان کے درمیان نام نہاد مفاہمت ہوئی ہے ۔ یہ بالکل لغو الزام ہے ۔ 10مارچ کو صدر کرزئی نے امریکہ پر الزام لگایاکہ وہ افغانستان میں افواج برقرار رکھنے کی خاطر طالبان سے ساز باز کر رہا ہے ۔ انڈرس فوگ راسموسن نے کہاکہ ہم افغانستان کے اقتدار اعلیٰ کا احترام کرتے ہیں ۔ ہم نے افغانستان میں اپنا خون بہایا اور مالیہ لگا کر صدر کرزئی کے ملک کی مدد کی ہے ۔ اس بات کو تسلیم کیا جانا چاہئے ۔ ہم نے افغانستان کو ترقی دینے ہر طرح کی مدد کی ہے ۔ خون بہایا ہے اور مالیہ فراہم کیا ہے ۔

NATO Secretary-General Anders Fogh Rasmussen says Karzai accusation "absolutely ridiculous"

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں