سعودی پولیس نے 176 احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-03

سعودی پولیس نے 176 احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کیا

سعودی پولیس نے 176 احتجاجی مظاہرین جن میں 15خواتین بھی شامل ہیں کو اُس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اسلامی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر احتجاج کر رہے تھے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA نے ایک پولیس ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ احتجاجیوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ انوسٹی گیشن بیورو کے دفاتر کے روبرو مظاہرہ کر رہے تھے اور انہوں نے مظاہروں کو ترک کر دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ترجمان نے احتجاجیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ دراصل کچھ "مفاد حاصلہ" گروپس کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں جو دراصل القاعدہ جہادی نیٹ ورک کی جانب خفیہ اشارہ تھا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے جہاں کسی بھی نوعیت کے احتجاجی مظاہروں پر امتناع عائد ہے ۔ سعودی عرب کو ایک ایسا ملک قراردیا جاتا ہے جہاں اب تک دیگر اسلامی ممالک میں پائی جانے والی عوامی تحریکوں کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے ۔

Saudi police arrests 176 at demo for Islamist prisoners

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں