ممبئی حملہ مقدمہ کی سماعت ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-03

ممبئی حملہ مقدمہ کی سماعت ملتوی

ممبئی میں 2008ء کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام کا سامنا کرنے والے 7پاکستانیوں کا مقدمہ آج استغاثہ کی جانب سے جج کو یہ اطلاع دئیے جانے کے بعد کہ وہ ایک پاکستانی عدلیہ کمیشن کے دورہ کے تعلق سے ہندوستانی ارباب مجاز سے ایک حلف نامہ کے منتظر ہیں دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج چودھری دہدشت گردی عدالت کے جج چودھری حبیب الرحمن نے جو روالپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بند کمرے میں مقدمہ کی سماعت کر رہے ہیں استغاثہ کی سماعت کر رہے ہیں استغاثہ کے ہندوستانی ارباب مجاز کی جانب سے ایک حلف نامہ داخل کرنے میں ناکامی کے بعد 16مارچ تک ملتوی کر دیا کہ آیا پاکستانی کمیشن کو ممبئی میں 4اہم گوا ہوں سے جرح کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ چیف پراسکیوٹر چودھری ذوالفقار علی نے عدالت سے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے تاحال ممبئی میں گوا ہوں سے جرح کے تعلق سے ایک تحریری تیقن کیلئے پاکستان کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا ہے ہم حکومت ہند کے جواب کے منتظر ہیں ۔ وکیل صفائی ریاض چیمہ نے عدالت کی کار روائی کے بعد کہا کہ گیند اب ہندوستانی حکومت کی عدالت میں ہے ۔

Mumbai attacks: Trial in Pakistan adjourned till March 16

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں