Pakistan's prime minister visits ajmer shrine in India on 1-day trip
وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے آج اپنے مختصردورہ اجمیر و جئے پور کے موقع پر درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ پر حاضری دی اور اپنے ملک میں امن کیلئے دعا کی۔ وزیر خارجہ ہند سلمان خورشد نے ان کیلئے لنچ ترتے دیالیکن کسی باہمی مسئلہ بشمول انسداد دہشت گردی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ اشرف کے ساتھ ایک 40رکنی وفد تھا جس میں ان کے خاندان کے 20ارکان شامل تھے ۔ جئے پور کی طیرانگاہ پر سنگانیر پر ، حکومت راجستھان کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا جہاں سے اشرف "ذریعہ کار" سیدھے رام باغ پیالس پہنچے جہاں لنچ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ لنچ پر اس زائد از ایک گھنٹہ طویل ملاقات کے بعد سلمان خورشید نے بتایاکہ" یہ ایک خانگی دورہ تھا"(اشرف کیلئے ) یہ ایک مقدس دورہ تھا۔ مسائل پر گفتگو کا یہ کوئی موقع نہیہں تھا اور نہ ہی مجھے اس کی ا تھاریٹی تھی"۔ سلمان خورشید، ایک اخبار نویس کے اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا مہمان لے ڈر سے انسداد دہشت گردی مسئلہ پر کوئی بات چیت ہوئی ہے ، خورشید نے بتایا کہ "ایسے مسائل پر ہم (پہلے ) بات چیت کر چکے ہیں اور مستقبل میں بھی کریں گے ۔ آج کا دورہ تو ایک خانگی دورہ تھا۔ کوئی سرکاری بات چیت نہیں ہوئی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں