قانون کی اہم کتابوں کا اردو زبان میں ترجمہ - سپریم کورٹ وکیل ارشاد حنیف کا کارنامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-24

قانون کی اہم کتابوں کا اردو زبان میں ترجمہ - سپریم کورٹ وکیل ارشاد حنیف کا کارنامہ

urdu-law-dictionary
ملک کی عدلیہ میں استعمال ہونے والی قانون کی اہم کتابوں کا ترجمہ اب اردو زبان میں منظر عام پر آچکا ہے اور یہ اپنی نوعیت کی ملک میں پہلی اردو کتابیں ہیں جس سے اردو داں طبقے کو اپنے حقوق اور ان کے استعمال کے طریقوں کو اپنی زبان میں سمجھنے میں آسانی ہوگی ۔ یہ باتیں آج یہاں سپریم کورٹ آف انڈیا کے وکیل محمد ارشاد حنیف نے ممبئی میں اردو صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہیں، جنہوں نے اپنے پانچ سالہ محنتوں سے قانون کی مشکل کتابوں کا اردو اور ہندی میں ترجمہ کیا ہے۔ انڈین پینل کوڈ ، انڈین ایوڈنس ایکٹ اور لاء ڈکشنری جیسی بنیادی اور اہم کتابوں کے تراجم انہوں نے اردو ہندی زبانوں میں کئے ہیں اور اردو زبان میں ان کتابوں کا نام تعزیرات ہند، قانون شہادت اور قانون لغت رکھا گیا ہے جو کفایتی داموں پر پورے ملک میں دستیاب ہوگی ۔ ایمان پبلکشن ہاؤس کی جانب سے شائع شدہ اس کتاب کے تعلق سے ایڈوکیٹ حنیف نے بتلایا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس التمش کبیر اور سابق جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے اردو کتابوں کے ترجموں میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان دونوں جج صاحبان نے کتابوں کا پیش لفظ بھی تحریر کیا ہے ۔ ایڈوکیٹ حنیف نے مزید کہا کہ ان کتابوں کا اردو میں ترجمہ کرنے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ اردو داں طبقوں اور مسلمانوں کو قانون کی باتیں ان کی زبان میں دستیاب ہو کیونکہ آج کے پرآشوب دور میں مسلمانوں پر قانون کی آڑ میں جو ظلم و ستم ڈھائے جاتے ہیں وہ شائد ہی ملک کی کسی اور قوم یا برادری کے نصیب میں ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ان کتابوں کے دام انتہائی کفایتی اس لئے رکھے گئے ہیں تاکہ عام آدمی اس سے مستفیض ہو اور کتاب کی اشاعت کا مقصد روپیہ کمانا بالکل نہیں ہے ۔ بلکہ محض اپنی قوم میں قانونی بیداری پیدا کرنا ہے اور ایک ثواب کی نیت سے انہوں نے اپنی خدمات تقریباً مفت پیش کی ہے ۔ کتاب کے تعلق سے انہوں نے بتلایا کہ کتاب کے ہر صفحہ پر جہاں انگریزی میں مضمون ہے وہیں دوسری جانب اس کا اردو ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ اردو قارئین ان قانونی اصلاحات سے واقف ہوسکیں۔ ایڈوکیٹ حنیف نے مزید کہا کہ یہ ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی قانون کی اردو کتابیں ہیں کیونکہ ماضی میں ان کتابوں سمیت قانون کی دیگر کتابوں کا اردو ترجمہ نہیں کیا گیاتھا۔ دہشت گردانہ معاملات کی پیروی کرنے والے ممبئی سیشن کورٹ کے وکیل شاہد ندیم انصاری نے کہا کہ اردو میں دستیاب ان کتابوں کے مطالعہ خاص کر قانونی لغت کے مطالعہ کے بعد کئی ایک قانونی اصطلاحات کو سمجھنے میں آسانی ہوگئی ہے ،۔ چند جونئیر مسلم وکلاء نے قانون کی ان اہم کتابوں کے اردو میں دستیاب ہونے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ انگریزی زبان میں قانون کی چند اصطلاحات ایسی ہیں کہ جو ان کی سمجھ سے بالاتر تھی لیکن اب اردو میں دستیاب ان کتابوں کے مطالعہ سے قانون کو آسانی سے سمجھاجاسکتا ہے خاص کر قانون شہات کے مطالعہ کے بعد عدالتوں میں وکلاء دوران جرح اپنے موقف کو اچھی طرح سے عدالت کے روبرو پیش کرسکیں گے ۔

The Supreme Court criminal lawyer Advocate Muhammad Irshad Hanif translates law books to Urdu

8 تبصرے:

  1. ماشاءاللہ بہت خوب بہت کیا ہے جس سے اردو جاننے والوں کو کافی فائدہ ہوگا ان شاءاللہ اللہ آپ تمام کو جزاء خیر عطا فرمائے آمین

    جواب دیںحذف کریں
  2. کیا یہ کتابیں pdf میں دستیاب برائے مہربانی pdf میں قوم کو مہیا کریں

    جواب دیںحذف کریں
  3. کیا یہ کتابیں pdf میں دستیاب برائے مہربانی pdf میں قوم کو مہیا کریں

    جواب دیںحذف کریں
  4. اگر مذکورہ کتب PDF میں دستیاب ہوجائے تو بہت فائدہ ہوگا ان شاءاللہ

    جواب دیںحذف کریں
  5. ممبئی میں کس جگہ مل جائے گی یہ کتاب

    جواب دیںحذف کریں
  6. ممبئی میں کس جگہ مل جائے گی یہ کتاب

    جواب دیںحذف کریں
  7. بہت خوب
    ایسی معلومات کا ذوق ہے
    ترجمہ کی کتب کہاں سے دستیاب ہو سکتی ہیں
    پاکستان فیصل آباد کی رہائش ہے
    پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیویں بتا دیں

    جواب دیںحذف کریں